• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

'نہیں جاؤں گا'، جمائما کا ڈونلڈ ٹرمپ پر مزاحیہ تبصرہ

شائع November 6, 2020
ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ووٹنگ کے دوران دھوکا ہونے اور ووٹ چرانے کا دعویٰ کیا جارہا ہے — فائل فوٹوز: رائٹرز، اے ایف پی
ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ووٹنگ کے دوران دھوکا ہونے اور ووٹ چرانے کا دعویٰ کیا جارہا ہے — فائل فوٹوز: رائٹرز، اے ایف پی

امریکا کے 46ویں صدر کے انتخاب کا مکمل نتیجہ تاحال نہیں آیا تاہم ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ووٹنگ کے دوران دھوکا ہونے اور ووٹ چرانے کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔

امریکی صدارت کے لیے ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن کامیابی سے چند قدم کی دوری پر ہیں جبکہ شکست کی صورت میں نتائج نہ تسلیم کرنے کی دھمکی دینے والے امریکی صدر کے لیے دوبارہ صدر بننے کی راہیں مسدود ہوتی جارہی ہیں۔

ووٹوں کی گنتی شروع ہونے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخاب میں بڑی فتح کا دعویٰ کیا تھا اور اپنے حریف جو بائیڈن کی جانب سے فتح کا دعویٰ کیے جانے کے بعد ڈیموکریٹس پر الیکشن کو چرانے کی کوشش کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

مزید پڑھیں: ڈیموکریٹس انتخابات کو چرانے کی کوشش کر رہے ہیں، ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ہم بڑی فتح کی جانب گامزن ہیں لیکن وہ الیکشن چرانے کی کوشش کر رہے ہیں، ہم انہیں ایسا نہیں کرنے دیں گے، پولز ختم ہونے کے بعد ووٹ نہیں ڈالا جاسکتا۔

وووٹنگ کا عمل ختم ہونے کے دو روز بعد وائٹ ہاؤس میں تنہا ہوتے ہوئے ٹرمپ نے ایک غیر معمولی بیان میں کہا کہ ’وہ انتخاب چوری کرنے کی کوشش کر رہے ہیں‘۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’ڈیموکریٹس ہم سے الیکشن چرانے کے لیے غیر قانونی ووٹ استعمال کر رہے ہیں‘۔

امریکی انتخاب میں دھاندلی اور ووٹ چرانے سے متعلق بیانات پر ڈونلڈ ٹرمپ کو شدید تنقید کا سامنا ہے اور سوشل میڈیا بالخصوص ٹوئٹر پر ان پر مزاحیہ تبصرے کیے جارہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات کے باعث ان پر کیے جانے والے اکثر تبصرے میمز اور ویڈیوز کی شکل میں ہیں۔

اب حال ہی میں وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے ڈونلڈ ٹرمپ کی نقل پر مبنی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے امریکی صدر پر مزاحیہ تبصرہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بائیڈن اور ٹرمپ دونوں کا فتح کا دعویٰ، امریکی صدر کا دھاندلی کا الزام

جمائما گولڈ اسمتھ کی شیئر کی گئی ویڈیو میں ایک شخص ڈونلڈ ٹرمپ کی نقل اتار رہا ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ویڈیو میں موجود شخص وائٹ ہاؤس سے جانے کا سن کر زمین پر بچوں کی طرح ضد کرتے ہوئے پاؤں مار رہا ہے اور کہہ رہا ہے کہ ’میں نہیں جاؤں گا‘۔

ویڈیو کے کیپشن میں جمائما نے لکھا کہ وائٹ ہاؤس میں آج رات کے مناظر۔

علاوہ ازیں ٹوئٹر پر مختلف پاکستانیوں نے میمز کی شکل میں امریکی انتخاب اور ڈونلڈ ٹرمپ پر تبصرے کیے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ٹرمپ الیکشن کے بعد تحریک کی تیاری کر رہے ہیں۔

اسی طرح ایک اور ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ جو بائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ دونوں الیکشن میں کامیابی کا اعلان کرچکے ہیں اور امریکیوں کا ردعمل کچھ یوں ہے۔

ایک اور ٹوئٹر صارف نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق ویڈیو شیئر کی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024