• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm

شہزادہ چارلس اپنی بہوؤں کیٹ اور میگھن سے زیادہ فیشن ایبل قرار

شائع November 6, 2020
شہزادہ چارلس کو بیٹوں سے بھی زیادہ فیشن ایبل قرار دیا گیا—فائل فوٹو: رائٹرز
شہزادہ چارلس کو بیٹوں سے بھی زیادہ فیشن ایبل قرار دیا گیا—فائل فوٹو: رائٹرز

عین ممکن ہے کہ دنیا بھر میں فیشن کے دلدادہ افراد برطانوی شہزادہ کیٹ مڈلٹن اور میگھن مارکل کے فیشن و اسٹائل سے متاثر ہوں مگر معروف فیشن میگزین کے ایڈیٹر کا خیال اس کے برعکس ہے۔

فیشن کے شہرت یافتہ میگزین ’ووگ‘ نے اگرچہ تاحال برطانوی شاہی خاندان کے کسی بھی مرد فرد کو سرروق کی زینت نہیں بنایا، تاہم اس کے ایڈیٹر ایڈورڈ انینفل کا ماننا ہےکہ دراصل شہزادہ چارلس ہی ہر دور کے برطانوی فیشن آئیکون ہیں۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق فیشن میگزین ’ووگ‘ کے ایڈیٹر نے شہزادہ چارلس کا سسٹین ایبل فیشن کے حوالے سے انٹرویو کیا، جس دوران انہوں نے شہزادہ چارلس کے فیشن کی تعریف کی۔

میگزین ایڈیٹر نے شہزادہ چارلس کو بتایا کہ وہ ہمیشہ سے ہی ان کے لباس، اسٹائل و انداز سے نہایت متاثر رہے ہیں اور وہ اپنی خوبصورت چیزوں کو سنبھالتے اور انہیں بار بار استعمال کرتے آ رہےہیں۔

شہزادہ چارلس نے خود کو رکے ہوئے وقت کی مانند قرار دیا—فوٹو: ووگ
شہزادہ چارلس نے خود کو رکے ہوئے وقت کی مانند قرار دیا—فوٹو: ووگ

’ووگ‘ میگزین کے ایڈیٹر سے بات کرتے ہوئے شہزادہ چارلس نے اس بات پر حیرانگی کا اظہار کیا کہ انہیں سب سے زیادہ فیشن ایبل شخص قرار دیا جا رہا ہے۔

شہزادہ چارلس کا کہنا تھا کہ انہوں نے خود کو رکے ہوئے وقت کی طرح سمجھ رکھا تھا، تاہم انہیں یہ سن کر اچھا لگا کہ معروف فیشن میگزین کے ایڈیٹر ان کے فیشن اور اسٹائل سے متاثر ہیں۔

فیشن میگزین کے ایڈیٹر نے شہزادہ چارلس کو ہر دور کا برطانوی فیشن آئیکون قرار دیا جس کا مطلب یہ ہوا کہ وہ اپنی نوجوان اور خوبصورت بہوؤں کیٹ مڈلٹن اور میگھن مارکل سے بھی زیادہ فیشن ایبل ہیں۔

میگزین ایڈیٹر کی جانب سے شہزادہ چارلس کی تعریف کیے جانے کے بعد انہیں اپنے بیٹوں شہزادہ ولیم اور ہیری سے بھی زیادہ فیشن ایبل کہا جا رہا ہے۔

شہزادہ چارلس نے لباس سمیت فیشن کی دیگر چیزوں کو بار بار استعمال کرنے پر بھی زور دیا—فائل فوٹو: اے ایف پی
شہزادہ چارلس نے لباس سمیت فیشن کی دیگر چیزوں کو بار بار استعمال کرنے پر بھی زور دیا—فائل فوٹو: اے ایف پی

شہزادہ چارلس کے مطابق انہوں نے ہمیشہ اپنی چیزوں اور لباس کو سنبھال کر رکھا اور انہیں متعدد بار استعمال کیا، عام طور پر فیشن اور گارمنٹ انڈسٹری کےلوگ دیدہ زیب ملبوسات کو ایک بار استعمال کرکے انہیں ضائع کردیتے ہیں۔

شہزادہ چارلس نے سسٹین ایبل فیشن کو اپنانے پر بھی زور دیا، کیوں کہ ’سسٹین ایبل فیشن‘ کی اصطلاح کا مقصد فیشن کی دنیا میں کپڑوں، جوتوں اور دیگر چیزوں کو متعدد بار استعمال کرکے وسائل کو محفوظ بنانا اور ماحولیات کا تحفظ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہزادہ چارلس کی بہو میگھن مارکل 2019 کی فیشن آئیکون قرار

مذکورہ اصطلاح کو استعمال کرنے کا مقصد فیشن انڈسٹری میں بننے والی مصنوعات کے بار بار استعمال کرنا ہے اور ساتھ ہی اس کا مقصد ایسی مصنوعات تیار کرنا ہے جو مختلف مواقع پر استعمال کی جا سکیں۔

شہزادہ چارلس کو کیٹ مڈلٹن اور میگھن مارکل کے مقابلے سسٹین ایبل فیشن کا آئیکون قرار دیا گیا—فائل فوٹو: اے ایف پی
شہزادہ چارلس کو کیٹ مڈلٹن اور میگھن مارکل کے مقابلے سسٹین ایبل فیشن کا آئیکون قرار دیا گیا—فائل فوٹو: اے ایف پی

اور شہزادہ چارلس کی جانب سے استعمال کیا جانے والا زیادہ تر لباس وہ ہوتا ہے، جسے وہ پہلے بھی متعدد بار استعمال کر چکے ہوتے ہیں۔

ان کے برعکس نئی نسل میں پرانے لباس اور فیشن کی دیگر پرانی چیزوں کے بار بار استعمال کا کم رجحان پایا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ اسی فیشن میگزین ’ووگ‘ نے ماضی میں کیٹ مڈلٹن اور 2019 میں میگھن مارکل کو بھی اپنی سرورق کی زینت بنایا تھا، اس سے قبل وہ شاہی خاندان کی دیگر فیشن ایبل خواتین کو بھی اپنی زینت بنا چکا ہے۔

اگرچہ ووگ نے شہزادہ چارلس کا انٹرویو شائع کیا اور انہیں فیشن ایبل شخص قرار دیا، تاہم انہیں سرروق کی زینت نہیں بنایا گیا۔

شہزادہ چارلس نے خود کو فیشن ایبل قرار دیے جانے پر میگزین کا شکریہ ادا کیا—فوٹو: انسٹاگرام/ NICK KNIGHT
شہزادہ چارلس نے خود کو فیشن ایبل قرار دیے جانے پر میگزین کا شکریہ ادا کیا—فوٹو: انسٹاگرام/ NICK KNIGHT

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024