• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پی ٹی آئی دھرنے میں کارکنان کی ہلاکت: نواز شریف، دیگر کےخلاف قتل کا مقدمہ خارج

شائع November 5, 2020
پولیس نے نواز شریف، شہباز شریف اور دیگر کے خلاف مقدمہ خارج کرنے کی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی تھی — فائل فوٹو / رائٹرز
پولیس نے نواز شریف، شہباز شریف اور دیگر کے خلاف مقدمہ خارج کرنے کی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی تھی — فائل فوٹو / رائٹرز

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی دھرنے میں کارکنان کی ہلاکت پر نواز شریف، شہباز شریف اور چوہدری نثار علی خان سمیت دیگر کے خلاف قتل کا مقدمہ خارج کردیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے چند ہفتے قبل محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔

شاہ محمود قریشی نے پی ٹی آئی کے 2014 کے دھرنے میں کارکنان کی ہلاکت پر اس وقت کے وزیر اعظم و دیگر کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔

مقدمے میں قتل، اقدام قتل، خوف و ہراس پھیلانے اور اکسانے سمیت دہشت گردی کی دفعہ 7 شامل کی گئی تھی۔

پولیس نے نواز شریف، شہباز شریف اور دیگر کے خلاف مقدمہ خارج کرنے کی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کیخلاف پی اے ٹی کے دو کارکنوں کے قتل کا مقدمہ درج

مدعی مقدمہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مقدمہ خارج کرنے کی مخالفت اور عدالت سے ملزمان کے خلاف مقدمے کا ٹرائل چلانے کی استدعا کی تھی۔

یاد رہے کہ 2014 میں دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) نے طویل دھرنا دیا تھا، جس دوران پولیس سے جھڑپوں میں پی ٹی آئی کے کئی کارکنان ہلاک ہوگئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024