• KHI: Fajr 5:24am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 4:59am Sunrise 6:22am
  • ISB: Fajr 5:06am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:24am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 4:59am Sunrise 6:22am
  • ISB: Fajr 5:06am Sunrise 6:31am

وہ نشانیاں جو آپ کے بچے کو دیگر کے مقابلے میں زیادہ بہتر ثابت کریں

شائع November 2, 2020
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

اکثر یا برے رویے جیسے رعب جمانا یا ہر وقت ارگرد پھرتے رہنا درحقیقت اس بات کی علامات ہوتی ہیں کہ ایک بچہ دوسروں کے مقابلے میں زیادہ آگے ہے۔

ہوسکتا ہے کہ ان کی عادات سے والدین کو مشکلات کا سامنا ہو مگر یہ ایک مثبت علامت ہے کہ بچہ قدرتی طور پر باصلاحیت، جذباتی اور ذہنی طور پر زیادہ بہتر ہے۔

یہاں ایسی علامات جانیں جو بتاتی ہیں کہ آپ کا بچہ دوسروں کے مقابلے میں تیزی سے نشوونما پارہا ہے۔

بہت زیادہ توانائی

آپ کا بچہ ہوسکتا ہے کہ اپنی پسندیدہ سرگرمیوں کے دوران جوش اور توانائی سے بھرپور ہو ، جو دن کے آغاز سے ہی شروع ہوجاتی ہوں۔

ایسی بردست توانائی اس بات کی نشانی ہوسکتی ہے کہ ان کا ذن بہت زیادہ متحرک رہتا ہے کیونکہ وہ مسلسل نئی سرگرمیوں اور تجربات کی تلاش میں رہتے ہیں۔

بچپن سے ہی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھنا

اس کا مطلب ہوتا ہے کہ وہ اپنے ماحول سے آگاہ اور جانتے ہیں کہ ان کے ارگرد کیا ہورہا ہے۔

چند ماہ کے بچوں میں ایسی عادت کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ وہ آنکھوں سے رابطہ کرنا سیکھ رہے ہیں اور یہ ان کی تیزرفتار نشوونما کی نشانی بھی ہوسکتی ہے۔

زیادہ بڑی عمر کے لوگوں سے بات چیت کے شوقین

تیز رفتار نشوونما پانے والے بچے اپنی عمر سے بڑے لوگوں سے بات چچیت کو ترجیح دیتے ہیں، جیسے استاد یا بڑٖی عمر کے بچے۔

ایسا اس لیے ہوتا ہے کیونکہ اکثر وہ ایسی گفتگو کو ترجیح دیتے ہیں جس میں انہیں دلچسپی ہو۔

بچپن سے ذہنی صلاحیت کا مظاہرہ

سرگرمیاں جیسے مسکرانا، یہاں وہاں گھومنا اور جرابیں پہننا بچے کی دماغی موٹر صلاحیت کا اظہار کرتا ہے۔

اس کا مطلب ہوتا ہے کہ یہ ایڈوانس موٹر نشوونما بچوں کی نشوونما، مسلز کی مضبوطی اور ہڈیوں کے ساتھ اپنے ارگرد کے ماحول کو سمجھے کی اہلیت سے جڑی ہے۔

وہ جذباتی طور پر زیادہ حساس ہوتے ہیں

تحقیق میں انکشاف ہووا ہے کہ جذباتی ذہانت کی حامل بچیوں کی دانشورانہ صلاحیتیں اس سے جڑی ہوتی ہیں۔

اگر آپ کا بچہ جذباتی طور پر زیادہ باشعور ہے تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ اس میں جذباتی ذہانت بہت اچھی نشووما پارہی ہے۔

زیادہ تخلیقی سوچ

کئی بار ایسا محسوس ہوتا ہے کہ بچے کھیلنے کے لیے یہاں وہاں بھاگ رہے ہیں، مگر یہ ان کی زیادہ تخلیقی سوچچ کی نشانی ہوسکتی ہے۔

مسائل کے حل کے لیے ان کے پاس متعدد نئے خیال ہوسکتے ہیں، لمبی اور تفصیلی کہاںیاں بیان کرسکتے ہیں اور پیچیدہ کھیل کھیلنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔

غیرمعمولی مشغلے اور شوق

ہوسکتا ہے کہ آپ نے بچے میں کچھ موضوعات کا جنون محسوس کیا ہو یا ہر وقت کسی مشغلے میں مشغول رہا ہو۔

یہ مشاغل اور جنون اس بات کی علامت ہوتا ہے کہ بچہ اپنی دلچسپیوں میں بہت زیادہ توجہ کی صلاحیت رکھتا ہے اور ان سے سیکھ سکتا ہے۔

پہلے سال میں کھانے کو یہاں وہاں پھیلانا

ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جو پہلے اشیا خصوصاً غذا کو یہاں وہا﷽ں پھیلاتے ہیں، وہ لڑکپن میں اشیا کو دیگر بچوں کے مقابلے میں زیادہ بہتر سمجھ پاتے ہیں۔

رعب جمانا

یہ اس بات کی نشانی ہوسکتی ہے کہ ان میں قیادت کو سراہنے کی صلاحیت بن رہی ہے۔

ایسے بچے پیچیدہ اصولوں کو بنانے اور نئی چیزیں دریافت کرنے کے لیے بہت زیادہ پرجوش ہوسکتے ہیں، تو اس کے لیے وہ دیگر بچوں پر رعب جماسکتے ہیں اور ان سے مطالبات کرسکتے ہیں۔

مثالیت پسند

یعنی کوئی بھی کام ہو، وہ اس بات کو یقینی بناتے ہوں کہ وہ بالکل درست ہو، وہ باریکیوں پر توجہ دینے کے ساتھ اپنے کام پر وقت لگاتے ہو، تاکہ ان کی نظر میں پرفیکٹ ہوسکے۔

کارٹون

کارٹون : 4 نومبر 2024
کارٹون : 3 نومبر 2024