• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

اداکار کے بعد معروف ترک شیف کی پاکستان آمد

شائع November 1, 2020
ترکی کے معروف شیف اور وی لاگر براق اوزدامیر حال ہی میں پاکستان کے دورے پر آئے ہیں— فوٹو: انسٹاگرام
ترکی کے معروف شیف اور وی لاگر براق اوزدامیر حال ہی میں پاکستان کے دورے پر آئے ہیں— فوٹو: انسٹاگرام

ترکی کے ڈرامے ’دیریلیش ارطغرل‘ جسے پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) پر اردو ترجمہ کرکے ’ارطغرل غازی’ کے نام سے نشر کیا جارہا ہے، عوام میں بے حد مقبول ہو رہا ہے۔

اس ڈرامے نے پاکستانی عوام میں مقبولیت کے نئے ریکارڈز بنائے اور شوبز شخصیات نے بھی اس ڈرامے کو پسند کیا تو ارطغرل غازی کے مختلف اداکاروں نے پاکستان آمد کی خواہش کا اظہار بھی کیا تھا۔

جس کے بعد ارطغرل غازی میں دوآن الپ (روشان) کا کردار ادا کرنے والے جاوید چتین گونر ستمبر میں پاکستان آئے تھے۔

تاہم ترک ڈرامے کے اداکاروں کے علاوہ پاکستان میں ترکی کے ایک شیف بھی کافی مقبول ہیں جو اپنے کھانے پکانے کی ویڈیوز کی وجہ سے دنیا بھر میں شہرت رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ارطغرل کے پروڈیوسر پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند

ترکی کے معروف شیف اور وی لاگر براق اوزدامیر حال ہی میں پاکستان کے دورے پر آئے ہیں جہاں وہ پاکستان کے دارالحکومت میں 4 روز گزاریں گے۔

براق اوزدامیر جو مشرق وسطیٰ میں مقبول اور ترک کھانے بنانے کی وجہ سے جانے جاتے ہیں، ان کے انسٹاگرام پر ایک کروڑ 72 لاکھ جبکہ ٹوئٹر پر 47 ہزار سے زائد فالوورز ہیں۔

گزشتہ دنوں اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری ایک ویڈیو میں براق اوزدامیر نے پاکستان آنے کا اعلان کیا تھا اور وہ 31 اکتوبر کو پاکستان پہنچے۔

وہ 31 اکتوبر سے 3 نومبر تک پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے دورے پر ہیں اور وہ اس 4 روزہ دورے میں پاکستان کے مختلف حصوں میں جائیں گے۔

پاکستان آمد کے بعد ترک شیف نے اسلام آباد میں احساس پناہ گاہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کھانے پکانے اور پیش کرنے میں عملے کی مدد کی۔

اس موقع پر ان کے ساتھ وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر بھی موجود تھیں۔

ایکسپریس ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق اس موقع پر براق اوزدامیر نے پاکستان اور ترکی کے برادرانہ تعلقات کو سراہا اور کہا کہ میں سفر کرکے یہ جاننے آیا ہوں کہ اس ملک میں کیا ہے اور اس حوالے سے موجود غلط فہمیوں کو مسترد کرنے آیا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جب تمام کشمیری پاکستان کا حصہ بن جائیں گے تو میں یہاں ایک ریسٹورنٹ کھولنے کی اُمید کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: ارطغرل غازی کے کردار 'دوآن الپ' کی پاکستان آمد

براق اوزدامیر نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت حل ہونا چاہیے، انہوں نے اس خواہش کا اظہار بھی کیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بعد وہاں ایک ریسٹورنٹ کھولنا چاہتے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترکی کے شہر ازمیر میں حالیہ زلزلے کے بعد وہ پاکستان کی محبت اور تعاون سے بہت متاثر ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ہمیشہ بہترین تعلقات رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ترکی میں زلزلے کی وجہ سے انہوں نے اپنا دورہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا، اس کے ساتھ ہی براق اوزدامیر نے پاکستان کے اگلے دورے میں کراچی اور لاہور سمیت مختلف شہروں کا دورہ کرنے کا بھی وعدہ کیا۔

ترک شیف کا کہنا تھا کہ وہ پاکستانی کھانے پکانا بھی سیکھنا شروع کریں گے۔

پاکستانی عوام کے لیے محبت کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی ہمارے بھائی پہلے اور صارفین بعد میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 'ہم کشمیر سے محبت کرتے ہیں' اور وہ خاص طور پر کشمیری کھانوں کا ذائقہ چکھنے کے لیے پاکستان آئے ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024