• KHI: Fajr 5:33am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:11am Sunrise 6:36am
  • ISB: Fajr 5:18am Sunrise 6:45am
  • KHI: Fajr 5:33am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:11am Sunrise 6:36am
  • ISB: Fajr 5:18am Sunrise 6:45am

قوت سماعت و گویائی سے محروم پہلے پاکستانی ولاگر کا ٹی وی پر پروگرام

شائع October 31, 2020
حسن احمد کا پروگرام ہر ہفتے کی شام نشر کیا جائے گا—فوٹو: حسن احمد انسٹاگرام
حسن احمد کا پروگرام ہر ہفتے کی شام نشر کیا جائے گا—فوٹو: حسن احمد انسٹاگرام

قوت سماعت و گویائی سے محروم پاکستان کے پہلے نوجوان ولاگر حسن احمد انٹرنیٹ کی دنیا پر دھوم مچانے کے بعد اب ٹی وی پر بھی دکھائی دیں گے۔

جی ہاں، حسن احمد 31 اکتوبر 2020 سے ہر ہفتے پاکستان کے نجی ٹی وی چینل ’کے ٹو‘ پر ہفتہ وار پروگرام کرتے دکھائی دیں گے۔

حسن احمد نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں مداحوں کو بتایا کہ وہ اپنی بہن کے ہمراہ 31 اکتوبر کی شام 6 بجے ’کے ٹو‘ پر پہلا پروگرام ’اشاروں کی زبان‘ کریں گے۔

حسن احمد اور ان کی بہن کا مذکورہ پروگرام ہر ہفتے کی شام 6 بجے ٹی وی پر نشر کیا جائے گا، جس میں وہ مختلف سماجی مسائل اور خصوصی طور پر قوت گویائی و سماعت سے محروم افراد کے مسائل پر بات کرتے دکھائی دیں گے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

حسن احمد کے مذکورہ پروگرام کا مقصد ملک میں بہت بڑی تعداد میں موجود قوت سماعت و گویائی سے محروم افراد کو ملکی حالات اور سماجی مسائل سے باخبر رکھنا بھی ہے۔

حسن احمد کے مذکورہ پروگرام پر کئی افراد نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اور ان کی بہن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

حسن احمد کون ہیں؟

A photo posted by Instagram (@instagram) on

حسن احمد کو پاکستان کے پہلے قوت سماعت و گویائی سے محروم ولاگر و سوشل میڈیا اسٹار کا درجہ حاصل ہے، وہ یوٹیوب، انسٹاگرام اور فیس بک پر مختلف موضوعات پر وی لاگ بناتے رہے ہیں۔

حسن احمد قوت گویائی و سماعت سے محروم افراد کے لیے کام کرنے والے ادارے ڈیف ٹاک کے برانڈ ایمبیسڈر بھی ہیں جب کہ وہ ایک انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) فرم میں ملازمت بھی کرتے ہیں۔

حسن احمد پیدائشی طور پر قوت گویائی و سماعت سے محروم ہیں، ان کی والدہ بھی اس کا شکار تھیں۔

حسن احمد پنجاب کے شہر راولپنڈی کے گاؤں میں ایک فوجی اہلکار کے گھرانے میں پیدا ہوئے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

حسن احمد نے ابتدائی تعلیم راولپنڈی سے ہی حاصل کی اور وہیں سے ہی انہوں نے گریجوئیشن بھی کیا، جس بعد انہوں نے ابتدائی طور پر انٹرن شپ کے تحت کام شروع کیا اور بعد ازاں آئی ٹی کمپنی میں ملازمت کرنے لگے۔

ملازمت کے ساتھ ساتھ ہی حسن احمد نے قوت سماعت و گویائی سے محروم افراد کے لیے مختلف موضوعات پر یوٹیوب، انسٹاگرام اور فیس بک پر ویڈیوز بنانا شروع کیں اور یوں انہیں ملک بھر میں شہرت حاصل ہوئی۔

حسن احمد کی ویڈیوز میں ان کی بہن وائیس اوور آرٹسٹ کے طور پر کام کرتی ہیں اور وہی اب ان کے ساتھ پروگرام میں شریک میزبان کے طور پر دکھائی دیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 20 نومبر 2024
کارٹون : 19 نومبر 2024