• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

فلپائن میں مرغے کے حملے میں پولیس افسر ہلاک

شائع October 29, 2020
مرغے کے پنجے پر لگا ہوا بلیڈ پولیس افسر کی ٹانگ پر لگنے کے نتیجے میں ان کی بائیں ران کی شریان کٹ گئی تھی— فائل فوٹو: اے پی
مرغے کے پنجے پر لگا ہوا بلیڈ پولیس افسر کی ٹانگ پر لگنے کے نتیجے میں ان کی بائیں ران کی شریان کٹ گئی تھی— فائل فوٹو: اے پی

فلپائن میں مرغوں کی غیر قانونی لڑائی پر چھاپا مارنے والا پولیس افسر مرغے کا پنجہ لگنے سے ہلاک ہوگیا۔

برطانوی خبررساں ادارے 'بی بی سی' کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ فلپائن کے شمالی صوبے ثمر میں پیش آیا، جہاں مرغوں کی لڑائی پر چھاپا مارنے والے لیفٹیننٹ کرسٹین بولوک نامی افسر لڑاکا مرغے کے حملے میں اس کے پنجے سے لگے تیزدھار بلیڈ سے زخمی ہوگئے تھے۔

عموماً لڑاکا مرغوں کے پنجوں پر تیزدھار بلیڈ لگائے جاتے ہیں اور پولیس افسر کی ٹانگ پر بلیڈ لگنے کے نتیجے میں ان کی بائیں ران کی شریان کٹ گئی تھی۔

جس کے بعد انہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا تھا لیکن وہاں پہنچنے پر انہیں مردہ قرار دے دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: مرغے نے عدالتی جنگ جیت لی

خیال رہے کہ یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا جب کورونا وائرس کی عالمی وبا کے پھیلاؤ کے باعث فلپائن میں مرغوں کی لڑائی پر پابندی عائد ہے۔

فلپائن کی سرکاری نیوز ایجنسی پی این اے کے مطابق کورونا وائرس سے قبل فلپائن میں صرف سرکاری چھٹی، ہفتہ وار چھٹی کے ساتھ ساتھ مقامی تہواروں کے موقع پر لائسنس یافتہ جگہوں پر مرغوں کی لڑائی کی اجازت تھی۔

اس حوالے سے صوبائی پولیس کے سربراہ نے نیوز ایجنسی نے اے ایف پی کو بتایا کہ یہ ایک افسوسناک واقعہ ہے اور انہوں نے اسے بدقسمت واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں اسے بیان نہیں کرسکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب مجھے اس واقعے کی اطلاع ملی تھی تو میں یقین نہیں کرسکا تھا۔

پولیس سربراہ کا کہنا تھا کہ پولیس سروس کے اپنے 25 سالہ کیریئر میں، میں نے پہلی مرتبہ مرغوں کی لڑائی کے باعث اپنا کوئی افسر کھویا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: علی الصبح بانگ دینے پر مرغے پر 33 ہزار روپے جرمانہ

پی این اے کے مطابق انہوں نے ہلاک ہونے والے پولیس افسر کے اہلخانہ سے ’دکھ‘ کا اظہار بھی کیا۔

مرغوں کی لڑائی پر چھاپے کے دوران پولیس نے 3 افراد کو گرفتار بھی کیا تھا تاہم دیگر 3 افراد مفرور ہیں جبکہ موقع پر سے 7 لڑاکا مرغوں کے ساتھ ساتھ 11 ڈالر (جو فلپائن کرنسی میں 550 پیسے بنتے ہیں) وہ بھی قبضے میں لیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ فلپائن میں مرغوں کی لڑائی کافی مقبول مشغلہ ہے جس میں عوام کی بڑی تعداد شریک ہوتی ہے اور مرغوں کی لڑائی کے نتائج پر شرط بھی لگائی جاتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024