• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

کراچی، ساحلوں کی ترقی کیلئے چین نے مدد کی پیشکش کردی

شائع October 29, 2020
چین کے وفد نے کراچی کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کیلئے مدد کی پیشکش کی— فائل فوٹو: اے پی پی
چین کے وفد نے کراچی کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کیلئے مدد کی پیشکش کی— فائل فوٹو: اے پی پی

کراچی: عوامی جمہوریہ چین کے وفد نے بدھ کے روز کراچی شہر کے ایڈمنسٹریٹر افتخار علی شلوانی سے ملاقات کی اور باہمی مفادات کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

وفد کی قیادت ہاؤجی گروپ کے ڈائریکٹر ژیانگ کیوین اور وانگ ہواو اور غیرملکی ممالک کے رابطہ کار برائے دوستی یانگ ہیمنگ نے کی۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کا کراچی کیلئے 11 سو ارب روپے کے پیکج کا اعلان

وفد نے کراچی کے بنیادی ڈھانچے، ساحلی علاقوں اور پارکنگ پلازہ کی تعمیر کے لیے چین کی مدد کی پیش کش کی۔

انہوں نے کراچی اور چین کے اسی طرح کے شہروں کو 'سسٹر سٹیز' قرار دینے کے اعلان کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کی پیش کش بھی کی۔

منتظم نے اس پیش کش کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین میں آہنی دوستی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) جیسے بڑے منصوبے نے دونوں ممالک کو مزید قریب تر کردیا، انہوں نے کہا کہ امکان ہے کہ پاکستان کی معیشت کو سی پیک کے ذریعے پروان چڑھایا جائے گا۔

افتخار شلوانی نے کہا کہ پاکستان اور چین پہلے ہی متعدد مشترکہ منصوبوں پر کام کر رہے ہیں اور چینی ماہرین نے پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن شہر کے بنیادی ڈھانچے کو ترقی، سڑک کی تعمیر اور دیگر کاموں کو انجام دینے کی خواہاں ہے۔

منتظم نے کہا کہ وہ ساحلی علاقوں کی بہتری بھی چاہتے ہیں جبکہ پارکنگ پلازہ وقت کی ضرورت ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ چین کا تجربہ اور ان شعبوں میں مہارت سے مقامی انتظامیہ کو یقیناً مدد ملے گی، انہوں نے کہا کہ کراچی پاکستان کا گیٹ وے اور اقتصادی مرکز تھا اور اس کی جغرافیائی صورتحال کی وجہ سے سرمایہ کاروں کو متعدد میسر آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کی بہتری کیلئے اتنی سنجیدگی پہلے کبھی نہیں دیکھی، گورنر سندھ

افتخار شلوانی نے کہا کہ کراچی میں چار اقتصادی زون، دو بندرگاہیں اور ایک بین الاقوامی معیار کا ہوائی اڈہ ہے، انہوں نے کہا کہ یہ شہر تجارتی دارالحکومت کے طور پر جانا جاتا ہے کیونکہ سال بھر کاروباری سرگرمیاں ہوتی رہتی ہیں۔

منتظم نے بتایا کہ رہائشی اور تجارتی علاقوں میں سڑکوں اور فٹ پاتھ کی تعمیر یا تزئین و آرائش کی جارہی ہیں۔

وفد کے اراکین نے کہا کہ کراچی پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے اور چین اس شہر کے لوگوں کی خوشحالی اور ترقی کا خواہاں ہے، انہوں نے مزید کہا کہ چین ہر طرح کا تعاون کرنے کے لیے تیار ہے۔

لیاقت آباد فلائی اوور

کراچی میٹرو پولیٹن فلائی اوور نے بدھ کے روز لیاقت آباد فلائی اوور کے جوائنٹس کی تبدیلی کا عمل شروع کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں کورونا وائرس کے 10 میں سے 9 مریضوں میں بیماری کی علامات نہیں، تحقیق

تبدیلی کے کام کے دوران فلائی اوور کا ایک ٹریک بند رہے گا اور لوگوں کو متبادل راستہ استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

منتظم نے فلائی اوور کے توسیع کے جوڑوں کی خستہ حالت کے بارے میں میڈیا رپورٹس کا نوٹس لیا اور متعلقہ محکمے کو ہدایت کی کہ جلد ہی اس مسئلے کو حل کیا جائے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024