• KHI: Fajr 5:23am Sunrise 6:41am
  • LHR: Fajr 4:58am Sunrise 6:20am
  • ISB: Fajr 5:04am Sunrise 6:29am
  • KHI: Fajr 5:23am Sunrise 6:41am
  • LHR: Fajr 4:58am Sunrise 6:20am
  • ISB: Fajr 5:04am Sunrise 6:29am

سام سنگ کا اپنے فونز کے ساتھ چارجر نہ دینے پر غور

شائع October 28, 2020
گلیکسی ایس 21 ایسا ہوسکتا ہے — فوٹو بشکریہ آن لیکس
گلیکسی ایس 21 ایسا ہوسکتا ہے — فوٹو بشکریہ آن لیکس

ایپل نے رواں ماہ اپنے آئی فون 12 سیریز کے نئے فونز کے ساتھ چارجر اور ایئرفون نہ دینے کا فیصلہ کیا تھا، جس کا سام سنگ نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے مذاق بھی اڑایا تھا۔

مگر اب ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ سام سنگ کی جانب سے بھی ایپل کے نقش قدم پر چلتے ہوئے گلیکسی ایس 21 کے باکس سے چارجر کو ہٹانے پر غور کیا جارہا ہے۔

سام موبائل کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ سام سنگ کی جانب سے سنجیدگی سے غور کیا جارہا ہے کہ کمپنی کے اسمارٹ فونز کے ساتھ چارجر اور ایئرفونز دینے کا سلسلہ ختم کردیا جائے گا جس کا آغاز گلیکسی ایس 21 سے ہوسکتا ہے اور بتدریج دیگر ماڈلز پر اس کا اطلاق ہوگا۔

تاہم رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ضروری نہیں کہ سام سنگ کی جانب سے ایپل کی مکمل نقل کی جائے بلکہ صرف ہیڈفون کو بھی نکال دیا جائے گا جبکہ چارجر کو رکھا جائے گا۔

ایپل کی جانب سے چارجر اور ایئر فون کو نہ دینے کے اقدام کو ماحولیاتی آلودگی کی روک تھام کے منصوبے کا حصہ قرار دیا گیا تھا۔

مگر اس سے کمپنی کو مالی فائدہ ہونے کا بھی امکان ہے کہ کیونکہ نئے آئی فونز خریدنے والے متعدد افراد چارجر اور ایئرفونز کو الگ سے خریدیں گے۔

اس طرح کے اقدام کے لیے سام سنگ کے لیے کیا جواز پیش کیا جائے گا یہ تو واضح نہیں مگر جنوبی کورین کمپنی کو بھی ایپل کی طرح فائدہ ہوگا۔

اس طرح نہ صرف ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والے الیکٹرونک فضلے کو کم کیا جاسکے گا بلکہ ڈیوائس کی مجموعی لاگت میں بھی کمی آسکے گی۔

اس طرح فونز کی قیمت کو ایک سطح پر رکھنا ممکن ہوسکے گا جبکہ لوگوں کو الگ سے ہیڈفونز خریدنے پر بھی مجبور کیا جاسکے گا جس سے آمدنی میں مزید اضافہ ہوگا۔

مگر ایسا کرنے پر سام سنگ کو شرمندگی کا بھی سامنا ہوگا کیونکہ ایپل کے اعلان پر جنوبی کورین کمپنی کی جانب سے اس حکمت عملی کا مذاق ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اڑایا گیا۔

سام سنگ کے ایک فیس بک پیج پر فون چارجر کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اس کے گلیکسی فونز اب بھی ڈبے میں ایک چارجر کے ساتھ دیئے جارہے ہیں۔

پوسٹ میں لکھا تھا 'آپ کا گلیکسی آپ کو وہ سب فراہم کرتا ہے جس کی خواہش ہوتی ہے، یعنی سب سے بنیادی ضرورت چارجر سے لے کر بہترین کیمرا، بیٹری، کارکردگی، میموری اور ایک اسمارٹ فون میں 120 ہرٹز اسکرین'۔

زیادہ دلچسپ بات یہ ہے کہ سام سنگ برسوں سے ایپل کے آئی فونز کو ہیڈفون جیک ہٹانے پر مذاق کا نشانہ بناتی رہی، مگر 2019 میں گلیکسی نوٹ 10 کو 3.5 ملی میٹر آڈیو کنکٹر کے بغیر متعارف کرایا۔

زیادہ دلچسپ بات یہ ہے کہ سام سنگ برسوں سے ایپل کے آئی فونز کو ہیڈفون جیک ہٹانے پر مذاق کا نشانہ بناتی رہی، مگر 2019 میں گلیکسی نوٹ 10 کو 3.5 ملی میٹر آڈیو کنکٹر کے بغیر متعارف کرایا۔

سام سنگ کو بھی اندازہ تھا کہ ہیڈفون جیک ختم کرنے پر ردعمل سامنے آئے گا، جب ہی اس نے اس کی وجہ بھی فوری طور پر بیان کی ہے۔

کمپنی کے مطابق ہیڈفون جیک ہٹانے کی ایک وجہ تو یہ ہے کہ اس سے دونوں فونز کی بیٹریاں 100 ایم اے ایچ بڑا کرنے میں مدد ملی ہے کیونکہ اس کے لیے زیادہ جگہ مل گئی، یعنی اگر ہیڈفون جیک دیا جاتا تو نوٹ 10 میں 3400 ایم اے ایچ جبکہ نوٹ 10 پلس میں 4200 ایم اے ایچ بیٹری ہوتی۔

اسی طرح ہیڈفون جیک ہٹانے کا مقصد ہیپٹک وائبریشن سسٹم بہتر بنانا ہے جبکہ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ گلیکسی نوٹ سیریز کے صارفین کی اکثریت پہلے ہی وائرلیس ہیڈفونز پر منتقل ہوچکی ہے تو یہ اس تبدیلی کا درست وقت تھا۔

کارٹون

کارٹون : 1 نومبر 2024
کارٹون : 31 اکتوبر 2024