• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

امریکن میوزک ایوارڈز 2020 میں دی ویکینڈ کی 8 نامزدگیاں

شائع October 27, 2020
میگھن تھی اسٹالین کو پہلی مرتبہ امریکن میوزک ایوارڈزکے لیے نامزد کیا گیا ہے —  فائل فوٹوز: اے پی
میگھن تھی اسٹالین کو پہلی مرتبہ امریکن میوزک ایوارڈزکے لیے نامزد کیا گیا ہے — فائل فوٹوز: اے پی

امریکن میوزک ایوارڈز 2020 کے لیے کینیڈین موسیقار دی ویکینڈ اور روڈی رچ کو سب سے زیادہ مرتبہ نامزد کیا گیا ہے جبکہ میگھن تھی اسٹالین کو پہلی مرتبہ اس ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

برطانوی خبررساں ادارے ’رائٹرز ’ کی رپورٹ کے مطابق کیلیفورنیا کے 22 سالہ ’دی باکس’ ریپر روڈی رچ اور دی ویکینڈ کو 8 کیٹیگریز میں ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا ہے جن میں آرٹسٹ آف دی ایئر کا اعلیٰ ترین اعزاز بھی شامل ہے۔

آرٹسٹ آف دی ایئر کے ایوارڈ کے لیے دونوں جسٹن بیبر، پوسٹ مالون اور ٹیلر سوفٹ کے مدمقابل ہوں گے۔

میگھن تھی اسٹالین کو 5 مختلف کیٹیگریز کے لیے نامزد کیا گیا جن میں 'نئی بہترین آرٹسٹ' کا اعزاز شامل ہے۔

مزید پڑھیں: ٹیلر سوئفٹ 29 امریکی میوزک ایوارڈ جیتنے والی پہلی گلوکارہ

اس کے علاوہ انہیں کارڈی بی کے ساتھ ’ڈبلیو اے پی‘ گانے پر کولیبریشن آف دی ایئر کے لیے بھی نامزد کیا گیا ہے۔

مداحوں کی جانب سے ووٹنگ کے بعد امریکا کے شہر لاس اینجلس میں 22 نومبر کو ہونے والی تقریب میں یہ ایوارڈز دیے جائیں گے۔

گزشتہ 2 برس میں لاطینی موسیقی کی مقبولیت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور رواں برس اسے بہترین البم، گانے اور مرد و خواتین فنکاروں کے ایوارڈز کی کیٹیگریز میں جگہ دی گئی ہے۔

پورٹو ریکو کے گلوکار بیڈ بنی کو نئی کیٹیگریز میں سب سے زیادہ نامزدگیاں ملی ہیں جس میں ان کی 2 البمز کو بھی شامل کیا گیا ہے جبکہ کولمبیا کے جے بالون بہترین لاطینی فنکار کے ایوارڈ کے لیے نامزد ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیلر سوئفٹ مائیکل جیکسن کا ریکارڈ توڑنے کو تیار

رواں برس جنوری میں گریمی ایوارڈز میں 5 اعزازات حاصل کرنے کے باوجود 18 سالہ بیلی ایلیش کو بہترین آلٹرنیٹو راک آرٹسٹ اور پسندیدہ سوشل آرٹسٹ کے 2 ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا۔

کے-پاپ گروپ کو بھی صرف بہترین گروپ اور پسندیدہ سوشل آرٹسٹ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

ٹیلر سوفٹ جو پہلے ہی سب سے زیادہ 29 امریکن میوزک ایوارڈ جیتنے کا ریکارڈ رکھتی ہیں، انہیں البم فوکلور کے لیے 4 ایوارڈز میں نامزد کیا گیا ہے۔

— فائل فوٹو: اے پی
— فائل فوٹو: اے پی

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024