اسلام آباد میں وبا کے مزید 91 کیسز، 2 اموات کی تصدیق
دارالحکومت اسلام آباد میں پیر کے روز کورونا کے 91 نئے مریض سامنے آنے کی تصدیق ہوئی جس کے بعد یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 19 ہزار 12 ہوگئی۔
اسلام آباد میں وائرس سے مزید 2 مریض دم توڑ گئے جس کے بعد یہاں اموات بڑھ کر 212 ہوگئی ہے۔