• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

ایس او پیز کی خلاف ورزی، ترک ائیر لائن پر جرمانہ

شائع October 23, 2020
ترک ائیر لائن کو ایک لاکھ روپے جرمانہ سے اے اے کراچی کو جمع کرانا ہوگا —فائل فوٹو:رائٹرز
ترک ائیر لائن کو ایک لاکھ روپے جرمانہ سے اے اے کراچی کو جمع کرانا ہوگا —فائل فوٹو:رائٹرز

راولپنڈی: حکومت نے ترک ائیرلائن کو اپنی پرواز میں کوِوڈ 19 کی روک تھام کے لیے بنائے گئے اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پیز) کی خلاف ورزی کرنے پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ائیر لائن کو کورونا ٹیسٹ اور قرنطینیہ کے اخراجات کے علاوہ ایک پھنسے ہوئے پاکستانی مسافر کو لاہور تک پہنچانے کے سفری اخراجات بھی اٹھانے کا کہا گیا ہے۔

پاکستان سول ایوی ایشن (سی اے اے) نے ترک ائیرلائن کو خط کے اجرا کے ایک ہفتے کے اندر رپورٹ مکمل کر کے سی اے اے کراچی کو جمع کروانے کی ہدایت کی۔

خیال رہے کہ یہ دوسرا واقعہ ہے کہ جس میں پاکستانی مسافروں کو لے جانے والی بین الاقوامی ائیرلائن نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملائیشیا نے سی اے اے سے لائسنس کی تصدیق کے منتظر پاکستانی پائلٹس کو معطل کردیا

مزید یہ کہ پاکستان میں مسافروں کی آمد ورفت سے منسلک تمام ایئرلائنز کو ہدایت کی گئی ہے وہ سختی سے حکومتی ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور بی-کٹیگری ممالک کے مسافروں سے آر ٹی-پی سی آر ٹیسٹ منفی ہونے کا ثبوت ضرور لیا جائے اور یہ ٹیسٹ سفر کے 96 گھنٹے زیادہ پرانا نہ ہو، اگر جو یہ نہ فراہم کر سکیں انہیں ایئرلائن بورڈنگ پاس جاری نہ کرے۔

سول ایوی ایشن کے جاری کردہ خط میں سنگین تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ ترک ائیر لائن میں آنے والے مسافر محمد اشفاق بی-کٹیگری ملک مالی سے استنبول گئے اور وہاں سے انہیں 15 اکتوبر کو لاہور پہنچنا تھا لیکن ان کے پاس آر ٹی-پی سی آر ٹیسٹ منفی ہونے کا کوئی ثبوت موجود نہیں تھا حالانکہ 13 اکتوبر کو سی اے اے کی جانب سے ایسے مسافروں کی آمدورفت سے باز رہنے کی وارننگ جاری کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: پائلٹس کے لائسنس جعلی یا مشکوک؟ اصل معاملہ آخر ہے کیا؟

خط میں مزید کہا گیا کہ سی اے اے کو مطلع کیے بغیر پاکستانی مسافر کو 15 اکتوبر سے استنبول ائیرپورٹ پر پھنسا ہوا چھوڑ دیا گیا۔

مزید یہ کہ ترکی میں موجود پاکستانی سفیر نے اس مسئلے پر حکام کی توجہ دلائی، جس کے بعد ترک ائیر لائن پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے، یاد رہے کہ ائیرلائن کو مطلوبہ رقم سی اے اے کے کراچی میں موجود کلیکشن اکاؤنٹ میں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

خط میں مزید کہا گیا کہ مسافر کو طیارے کی آخری خالی سیٹ پر بٹھا کر لاہور منتقل کیا جائے اور اس دوران اس کا پرواز میں موجود دیگر مسافروں سے کوئی رابطہ نہ ہو۔


یہ خبر 23 اکتوبر 2020 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024