• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 765 افراد متاثر، 510 صحتیاب

شائع October 23, 2020
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 510 مریض کووِڈ 19 سے شفایاب ہونے میں کامیاب رہے—فائل فوٹو: اے ایف پی
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 510 مریض کووِڈ 19 سے شفایاب ہونے میں کامیاب رہے—فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں دوبارہ تیزی دیکھنے میں آئی ہے، جس کو روکنے کے لیے سماجی فاصلہ رکھنا، ماسک پہننے کے علاوہ بار بار ہاتھ دھونا یا سینیٹائزر کا استعمال کرنا اب بھی ضروری ہے۔

ملک میں اب تک 3 لاکھ 26 ہزار 521 افراد مہلک وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جس میں سے 6 ہزار 718 مریض انتقال کر گئے جبکہ 3 لاکھ 9 ہزار 646 صحتیاب ہوگئے۔

آج 23 اکتوبر کی شام تک کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووِڈ 19 کے مزید 765 کیسز سامنے آئے اور 15 مریض انتقال کر گئے۔

نئے کیسز میں خیبرپختونخوا کے 76 کیسز اور ایک موت جبکہ بلوچستان کے گزشتہ رپورٹ ہونے والے 29 کیسز بھی شامل ہیں، جس کے بعد خیبرپختونخوا میں کیسز کی مجموعی تعداد 38 ہزار 886 اور اموات 1267 ہوگئیں جبکہ بلوچستان میں مجموعی کیسز 15ہزار 767 ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 510 مریض کووِڈ 19 سے شفایاب ہونے میں کامیاب رہے جس کے بعد ملک میں فعال کیسز کی تعداد 10 ہزار 157 رہ گئی۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے ابتدائی 2 کیسز ایک ہی تاریخ یعنی 26 فروری کو سامنے آئے تھے جس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے تعلیمی ادارے اور پر ہجوم مقامات کو بند کردیا گیا تھا بعدازاں لاک ڈاؤن نافذ کر کے ہر قسم کی سرگرمیاں محدود کردی گئی تھیں۔

تاہم معاشی چیلنجز کو دیکھتے ہوئے اپریل میں ہی حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی کرنی شروع کردی تھی اور مئی میں متعدد کاروبار کھول دیئے گئے تھے جس کی وجہ سے جون میں پاکستان وبا پر عروج پر جا پہنچی تھی۔

بعد ازاں جون میں حکومت کی جانب سے ہاٹ اسپاٹ کی نشاندہی کر کے وہاں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے اور ٹی ٹی کیو پالیسی کو مؤثر انداز میں اپنانے سے جولائی میں وبا کا پھیلاؤ سست ہوگیا تھا اور اگست سے ستمبر کے وسط تک صورتحال حوصلہ افزا رہی۔

آج ملک میں وبا کی صورتحال کچھ یوں ہے:

سندھ

وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا کے 305 نئے کیسز کی تصدیق کی جس کے بعد یہاں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 43 ہزار 222 ہوگئی۔

انہوں نے سندھ میں وائرس سے مزیر 3 مریض جاں بحق ہونے کی بھی تصدیق کی جس کے بعد صوبے میں اموات کی تعداد 2594 ہوگئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران سندھ میں کورونا کے 10 ہزار 261 ٹیسٹ کیے گئے۔

پنجاب

پاکستان میں آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبہ پنجاب میں مزید 146 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ 6 مریض انتقال کر گئے۔

ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال سے آگاہ کرنے کے لیے بنائے گئے خصوصی سرکاری پورٹل کے اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 146 نئے کیسز کے ساتھ مجموعی کیسز کی تعداد ایک لاکھ 2 ہزار 425 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب مزید 9مریضوں کے انتقال کر جانے سے اموات کی تعداد 2 ہزار 253 تک جا پہنچی ہے جبکہ اموات 2 ہزار 329 ہوگئی ہیں۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 140 افراد کورونا وائرس سے متاثرہ پائے گئے جبکہ 4 مریض انتقال کر گئے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اسلام آباد میں مجموعی کیسز کی تعداد 18 ہزار 578 ہوگئی ہے۔

علاوہ ازیں 4 مریضوں کے انتقال کر جانے سے اموات کی تعداد 205 ہوگئی ہے۔

آزاد کشمیر

ملک میں کورونا سے سب سے کم متاثر ہونے والے علاقے میں بھی کیسز کی تعداد میں بڑا اضافہ دیکھا گیا اور مزید 49 افراد کورونا وائرس میں مبتلا پائے گئے اور ایک مریض انتقال کر گیا۔

کووِڈ 19 کے سرکاری پورٹل کے اعداد و شمار کے مطابق نئے کیسز کے بعد آزادکشمیر میں مجموعی کیسز کی تعداد 3 ہزار 688 ہوگئی ہے۔

مزید ایک مریض کے زندگی کی بازی ہار جانے کے بعد آزاد کشمیر میں کورونا کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 85 ہوگئی ہے۔

گلگت بلتستان

سیاحت کے لیے ملک میں معروف مقام گلگت بلتستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 20 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

حکومت کے اکٹھا کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق نئے کیسز کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 4 ہزار 127 ہوگئی ہے۔

اس خطے میں کووِڈ 19 کے اب تک انتقال کرجانے والے مریضوں کی تعداد 90 ہے۔

صحتیابی کی شرح

کووِڈ 19 کے نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ صحتیاب مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 510 مریض اس وائرس سے شفایاب ہونے میں کامیاب رہے۔

اس طرح میں ملک میں صحتیاب مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 9 ہزار646 ہوگئی ہے جو مجموعی کیسز کا 94 فیصد ہے۔

مجموعی صورتحال

ملک میں عالمی وبا کے کیسز، اموات اور صحتیاب افراد کی تعداد میں اضافے کے بعد اگر مجموعی صورتحال پر نظر ڈالیں تو وہ کچھ اس طرح ہے:

مصدقہ کیسز: 326521

اموات: 6718

صحتیاب: 309646

فعال کیسز: 10157

ملک میں اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر صوبے سندھ اور پنجاب ہیں، سندھ میں متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 43 ہزار 222 ہے جبکہ پنجاب میں یہ تعداد ایک لاکھ 2 ہزار 253 تک پہنچ چکی ہے۔

صوبہ خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے 38 ہزار 886 افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ صوبہ بلوچستان میں وبا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد 15 ہزار 767 ہے۔

علاوہ ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 18 ہزار 578، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 127 اور آزاد کشمیر میں 3 ہزار 688 افراد عالمی وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔

ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد:

سندھ: 2594

پنجاب: 2329

خیبرپختونخوا: 1267

بلوچستان: 148

اسلام آباد: 205

آزاد کشمیر: 85

گلگت بلتستان: 90

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024