• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

عمران عباس کی ’ارطغرل غازی’ کے کردار سے ملاقات

شائع October 21, 2020
دونوں اداکار کی تصاویر اس وقت وائرل ہوئیں جب جیم اوجان نے ملاقات پر عمران عباس کا شکریہ ادا کیا— فوٹو: انسٹاگرام
دونوں اداکار کی تصاویر اس وقت وائرل ہوئیں جب جیم اوجان نے ملاقات پر عمران عباس کا شکریہ ادا کیا— فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) پر اردو ڈبنگ کے ساتھ پیش کیا جانا والا ڈراما ‘ارطغرل غازی‘ نہ صرف پاکستانی عوام میں مقبول ہے بلکہ شوبز سے جڑی شخصیات بھی اس ڈرامے کو سراہ رہی ہیں۔

گزشتہ دنوں عدنان صدیقی شوٹنگ کے سلسلے میں ترکی گئے تھے جہاں انہوں نے ترکی کے تاریخی مقامات کی سیر بھی کی اور ارطغرل غازی سے وابستہ شخصیات سے ملاقات کی تھی۔

عدنان صدیقی نے ترکی کے شہر استنبول میں مداحوں کو جلد خوشخبری کا عندیہ بھی دیا تھا اور انہوں نے ’دیریلیش ارطغرل’ کے مرکزی کردار ارطغرل غازی کے مزار پر حاضری بھی دی تھی۔

مزید پڑھیں: ‘ارطغرل‘ سےوابستہ شخصیات سے ملاقات،مداح جلد خوشخبری سنیں گے، عدنان صدیقی

اب ایک اور پاکستانی اداکار عمران عباس نے بھی ارطغرل غازی کے ایک کردار سے ملاقات کی ہے اور دونوں کی یہ ملاقات ترکی میں ہوئی۔

عمران عباس نے ارطغرل غازی میں علی یار بے کا کردار ادا کرنے والے اداکار جیم اوجان سے ملاقات کی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

دونوں اداکاروں کی تصاویر اس وقت وائرل ہوئیں جب جیم اوجان نے ملاقات پر عمران عباس کا شکریہ ادا کیا۔

ترک اداکار نے عمران عباس کے ساتھ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ملاقات کے لیے شکریہ میرے بھائی‘۔

دوسری جانب عمران عباس نے بھی ترک اداکار کے ساتھ تصاویر پوسٹ کی اور لکھا کہ معروف ترک اداکار کے ساتھ ایک بہت اچھی ملاقات رہی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

واضح رہے کہ ترک ڈرامے 'ارطغرل غازی' کو پی ٹی وی پر 24 اپریل سے نشر کیا جا رہا ہے اور اب اس کا دوسرا سیزن بھی شروع ہوچکا ہے۔

اس ڈرامے کی کہانی 13ویں صدی میں ’سلطنت عثمانیہ‘ کے قیام سے قبل کی ہے جو ’ارطغرل‘ نامی بہادر مسلمان سپہ سالار کے گرد گھومتی ہے، جنہیں ’ارطغرل غازی‘ بھی کہا جاتا ہے۔

ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح 13ویں صدی میں ترک سپہ سالار ارطغرل نے منگولوں، صلیبیوں اور ظالموں کا بہادری سے مقابلہ کیا اور اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا۔

جہاں اس ڈرامے نے پاکستانیوں کے دل میں جگہ بنائی ہے وہیں ارطغرل غازی کے تمام کردار بھی پاکستانی عوام کی محبت کے مشکور ہیں اور جلد پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار بھی کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 'ارطغرل غازی' کی سلجان خاتون ڈیزائنر ماریہ بی کیلئے ماڈلنگ کریں گی؟

گزشتہ ماہ ستمبر میں ارطغرل غازی میں دوآن الپ (روشان) کا کردار ادا کرنے والے جاوید چتین گونر پاکستان آئے تھے اور انہوں نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا دورہ کیا تھا۔

علاوہ ازیں اسی ڈرامے میں 'ترگت الپ' کا کردار ادا کرنے والے اداکار جنگیز جوشقون اور بامسی کا کردار ادا کرنے والے اداکار نورالدین سونمیر پاکستان کے معروف برانڈ جے ڈاٹ فریگرینس کے برانڈ ایمبیسڈر بنے تھے۔

جس کے بعد ارطغرل غازی میں سلیمان شاہ کی منہ بولی بیٹی اور بعد میں بڑے بیٹے گلدارو کی بیوی سلجان خاتون کا کردار ادا کرنے والی دیدم بالچین پاکستانی ڈیزائنر ماریہ بی کے ملبوسات کی ماڈلنگ کریں گی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

خیال رہے کہ سب سے پہلے رواں برس جولائی میں ارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کا مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ اسرا بیلگی اسمارٹ فون کمپنی کیو موبائل کی برانڈ ایمبیسڈر بننے کا اعلان کیا تھا۔

جس کے بعد وہ جولائی ہی کے مہینے میں پاکستانی موبائل کمپنی جاز کی بھی برانڈ ایمبیسڈر بنی تھیں۔

— فوٹو بشکریہ کیو موبائل فیس بک پیج
— فوٹو بشکریہ کیو موبائل فیس بک پیج

بعدازاں رواں ماہ ارطغرل غازی کے مرکزی کردار نے دارالحکومت اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے برانڈ ایمبیسڈر کا معاہدہ کیا تھا۔

تاہم اس ہاؤسنگ سوسائٹی کو راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) کی جانب سے غیر قانونی قرار دیے جانے کے باعث انجین التان دوزیتان نے معاہدہ منسوخ کردیا تھا۔

دیریلیش ارطغرل میں کام کرنے والے تمام اداکار پاکستان بھر میں مقبول ہوچکے ہیں — فائل فوٹو:اسکرین شاٹ
دیریلیش ارطغرل میں کام کرنے والے تمام اداکار پاکستان بھر میں مقبول ہوچکے ہیں — فائل فوٹو:اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024