• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

سنجے دت کی کینسر سے صحتیاب ہونے کی تصدیق

شائع October 21, 2020
گزشتہ روز  خبر سامنے آئی تھی کہ سنجے دت موذی مرض سے صحتیاب ہوگئے ہیں—فائل فوٹو:  ڈی این اے انڈیا
گزشتہ روز خبر سامنے آئی تھی کہ سنجے دت موذی مرض سے صحتیاب ہوگئے ہیں—فائل فوٹو: ڈی این اے انڈیا

بولی وڈ بابا کہلائے جانے والے سنجے دت کے حوالے سے رواں برس اگست میں خبریں آئیں تھیں کہ وہ چوتھے اسٹیج کے پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہیں جس کے بعد سنجے دت نے چند روز قبل کینسر کا شکار ہونے کی تصدیق کی تھی۔

گزشتہ روز خبر سامنے آئی تھی کہ وہ اس موذی مرض سے صحتیاب ہوگئے ہیں اور اب سنجے دت نے بھی کینسر سے جنگ جیتنے کی تصدیق کردی ہے تاہم ان کی جانب سے اب تک اپنی بیماری کی اسٹیج نہیں بتائی گئی۔

سنجے دت کے حوالے سے رواں برس اگست میں خبریں سامنے آئی تھیں کہ ان میں پھیپھڑوں کے کینسر کے چوتھے اسٹیج کی تشخیص ہوئی ہے تاہم انہوں نے خود اس حوالے سے کوئی وضاحت جاری نہیں کی تھی۔

سنجے دت میں کینسر کی تشخیص اس وقت ہوئی تھی جب انہیں اگست میں ہی سانس کی تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم چند دن بعد ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد اداکار نے اپنی بگڑتی صحت کے مسائل کے باعث فلم انڈسٹری سے وقفہ لینے کا اعلان کیا تو بھارتی میڈیا میں ان کے کینسر کی خبریں سامنے آئیں۔

مزید پڑھیں: سنجے دت کینسر سے جنگ جیت گئے؟

گزشتہ روز بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں سنجے دت کے قریبی دوست اجے اروڑا کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا گیا تھا کہ سنجے دت کینسر سے صحت یاب ہوگئے۔

—فائل فوٹو: انسٹاگرام
—فائل فوٹو: انسٹاگرام

اب ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق سنجے دت نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ وہ صحتیاب ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بولی وڈ سنجو بابا نے یہ خوشخبری اپنے جڑواں بچوں شاہران اور اقرا کی دسویں سالگرہ کے موقع پر دی۔

اپنی پوسٹ میں سنجے دت نے کہا کہ گزشتہ چند ہفتے مجھ سمیت میرے اہلخانہ کے لیے بہت مشکل وقت تھا لیکن کہا جاتا ہے کہ خدا مضبوط ترین سپاہیوں کو مشکل ترین جنگیں دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سنجے دت کی کینسر میں مبتلا ہونے کی تصدیق

سنجے دت نے کہا کہ آج (21 اکتوبر کو) اپنے بچوں کے جنم دن پر میں اعلان کرتا ہوں کہ میں اس جنگ میں فتح یاب ہونے پر خوش ہوں اور جو بہترین تحفہ میں انہیں دے سکتا ہوں وہ ہماری فیملی کی صحت ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اس موقع پر سنجے دت نے اپنے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں اور مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

سنجے دت نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ یہ کامیابی آپ سب (مداحوں) کے اٹل یقین اور سپورٹ کے بغیر ممکن نہیں ہوسکتی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنے اہلخانہ، دوستوں اور ان تمام مداحوں کا دل سے شکر گزار ہوں جو اس مشکل وقت میں میرے ساتھ کھڑے رہے اور میری طاقت بنے۔

اداکار نے اپنے اہلخانہ، دوستوں اور مداحوں کی محبت، پیار اور لاتعداد دعاؤں پر بھی ان کا شکریہ ادا کیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ایک ہفتہ قبل ہی سنجے دت نے ایک ویڈیو میں تصدیق کی تھی کہ وہ کینسر کا شکار ہوچکے ہیں مگر حیران کن طور پر انہوں نے بھی کینسر کے اسٹیج کا ذکر نہیں کیا تھا۔

مزید پڑھیں: کینسر کا شکار سنجے دت کی پہلی کیموتھراپی مکمل

اس سے قبل اداکار کے قریبی دوستوں اور بھارتی میڈیا میں چلنے والی خبروں میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سنجے دت میں پھیپھڑوں کے کینسر کے چوتھے اسٹیج کی تشخیص ہوئی ہے۔

—فائل فوٹو: ٹائمز آف انڈیا
—فائل فوٹو: ٹائمز آف انڈیا

تاہم ایسی خبروں کی آج تک نہ تو اداکار نے تصدیق کی اور نہ ہی ان کے اہل خانہ نے ان کے کینسر کے اسٹیج کے حوالے سے کوئی بات کی تھی۔

یہ بھی خبریں تھیں کہ سنجے دت ممکنہ طور پر برطانیہ میں کینسر کا علاج کروائیں گے اور ایسی رپورٹس بھی تھیں کہ اداکار نے ابتدائی علاج بھارت سے ہی کروانا شروع کردیا۔

تاہم شروع سے ہی سنجے دت کی بیماری کے اسٹیج اور علاج سے متعلق کوئی بھی مصدقہ خبر سامنے نہیں آئی تھی اور اب انہوں نے صحتیاب ہونے کی تصدیق بھی کردی ہے لیکن کینسر کی نوعیت پر کھل کر بات نہیں کی۔

—فائل فوٹو: انسٹاگرام
—فائل فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024