• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

عمیر جسوال اور ثنا جاوید بندھن میں بندھ گئے

شائع October 21, 2020
دونوں نے عروسی لباس میں تصاویر شیئر کیں—فوٹو: انسٹاگرام
دونوں نے عروسی لباس میں تصاویر شیئر کیں—فوٹو: انسٹاگرام

’سمی میری وار‘ گانے سے شہرت حاصل کرنے والے گلوکار عمیر جسوال اور ’رسوائی‘ جیسے ڈراموں میں اداکاری دکھانے والی ثنا جاوید رشتے کے بندھن میں بندھ گئے۔

دونوں نے انسٹاگرام پر عروسی لباس میں اپنی تصاویر شیئر کرتے ’الحمد للہ‘ لکھا، جس پر کئی شخصیات نے دونوں کو رشتے میں بندھ جانے پر مبارک باد پیش کیں۔

دونوں نے ایک ہی اسٹائل میں کھچوائی گئی تصاویر شیئر کیں، جن میں عمیر جسوال کو سفید جب کہ ثنا خان کو گلابی رنگ کے لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔

تصاویر میں دونوں انتہائی خوش دکھائی دیے، تاہم تصاویر سے یہ واضح نہیں ہوتا کہ دونوں رشتے میں کب بندھے؟

دونوں نے ایک ہوجانے سے متعلق کوئی وضاحت نہیں کی اور نہ ہی بتایا کہ ان کے رشتے میں بندھنے کی تقریب کب اور کہاں منقعد ہوئی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

گزشتہ چند ماہ سے دونوں کے درمیان تعلقات کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش میں تھیں تاہم دونوں نے کبھی بھی واضح طور پر ایک دوسرے سے محبت کا اظہار یا اعتراف نہیں کیا۔

دونوں کے درمیان محبت اور تعلقات کی چہ مگوئیاں رواں برس کے آغاز میں اس وقت شروع ہوئی تھیں جب عمیر جسوال نے اپنی سالگرہ کے کیک کاٹنے کی تصاویر انٹرنیٹ پر شیئر کرتے ہوئے ثنا جاوید کا تحفہ بھجوانے پر شکریہ ادا کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کیا ثنا جاوید اور عمیر جسوال 2020 میں شادی کرنے والے ہیں؟

عمیر جسوال کی جانب سے ثنا جاوید کا شکریہ ادا کیے جانے کے بعد سوشل میڈیا صارفین اور ان کے مداحوں نے چہ مگوئیاں شروع کردی تھیں کہ دونوں میں محبت پروان چڑھ رہی ہیں اور جلد ہی دونوں شادی کرلیں گے۔

تاہم ایسی افواہوں پر عمیر جسوال اور ثنا جاوید نے کوئی جواب نہیں دیا تھا لیکن اب دونوں نے رشتے میں بندھ جانے کی تصاویر شیئر کرکے سب کو حیران کردیا۔

دونوں کے ایک ہوجانے پر متعدد شوبز شخصیات نے انہیں مبارک باد دیتے ہوئے ان کے بہتر مستقبل کے لیے دعائیں بھی کیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024