• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

برطانوی خاتون کا اماراتی وزیر پر جنسی استحصال کا الزام

شائع October 19, 2020
شیخ نہیان بن مبارک نے الزامات کو مسترد کردیا—فوٹو: اے پی/ دی ٹائمز
شیخ نہیان بن مبارک نے الزامات کو مسترد کردیا—فوٹو: اے پی/ دی ٹائمز

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے وزیر برائے رواداری 69 سالہ شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے 32 سالہ برطانوی خاتون کی جانب سے خود پر لگائے گئے جنسی استحصال کے الزامات پر تعجب کا اظہار کرتے ہوئے انہیں جھوٹا قرار دے دیا۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق اماراتی وزیر اور ریاست ابوظبی کے شاہی خاندان کے اہم ترین فرد شیخ نہیان بن مبارک النہیان پر 32 سالہ برطانوی خاتون کیٹلن مکنمارا نے حال ہی میں جنسی استحصال کے الزامات لگائے تھے۔

برطانوی خاتون نے حال ہی میں برطانوی اخبار دی ٹائمز کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ اماراتی وزیر نے انہیں رواں سال فروری میں ایک نجی ملاقات کے دوران استحصال کا نشانہ بنایا۔

شیخ نہیان بن مبارک النہیان پر جنسی استحصال کا الزام لگانے والی خاتون برطانیہ کے معروف ادبی و ثقافتی فیسٹیول ’ہے‘ کی منتظم ہیں۔

کیٹلن مکنمارا ’ہے‘ فیسٹیول برطانیہ کے ان منتظمین میں شامل ہیں، جنہوں نے رواں برس فروری میں کورونا کی وبا سے قبل ابو ظبی میں چار روزہ فیسٹیول کا کامیاب انعقاد کیا تھا۔

فروری 2020 میں نجی ملاقات کے دوران استحصال کا نشانہ بنایا گیا، برطانوی خاتون—فوٹو: دی ٹائمز
فروری 2020 میں نجی ملاقات کے دوران استحصال کا نشانہ بنایا گیا، برطانوی خاتون—فوٹو: دی ٹائمز

کیٹلن مکنمارا کے مطابق ابوظبی میں ’ہے‘ فیسٹیول کی تیاریوں کے سلسلے میں ہی شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے انہیں ایک جزیرے پر ملاقات کے لیے بلایا، جہاں انہیں جنسی استحصال کا نشانہ بنایا۔

خاتون نے مذکورہ الزامات برطانوی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں لگائے، جسے دنیا بھر کے نشریاتی اداروں نے اہم خبر کے طور پر شائع کیا اور انٹرویو کے بعد ہی شیخ نہیان بن مبارک النہیان کے برطانیہ میں موجود وکلا نے انٹرویو میں لگائے گئے الزامات کو جھوٹا قرار دیا۔

اماراتی وزیر کے وکلا کی جانب سے شیخ بن نہیان کے حوالے سے جاری کیے گئے بیان میں برطانوی خاتون کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر تعجب کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ خاتون نے 8 ماہ بعد الزامات کو اخباری خبر کے ذریعے بیان کیا اور اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ جھوٹے الزامات ہیں۔

شیخ نہیان کا شمار امیر ترین اور بااثر سیاستدانوں میں بھی ہوتا ہے—فائل فوٹو: شٹر اسٹاک
شیخ نہیان کا شمار امیر ترین اور بااثر سیاستدانوں میں بھی ہوتا ہے—فائل فوٹو: شٹر اسٹاک

مذکورہ معاملہ سامنے آنے کے بعد یو اے ای کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ وزارت ذاتی معاملات پر بیان جاری نہیں کرتی۔

دوسری جانب برطانیہ کی میٹروپولیٹن پولیس نے تصدیق کی ہے کہ رواں برس جولائی میں خاتون نے ان سے ریپ کیے جانے کے حوالے سے رابطہ کیا تھا اور پولیس نے ان کا بیان ریکارڈ کرلیا تھا۔

’ہے‘ فیسٹیول انتظامیہ کی خاتون کی جانب سے اماراتی وزیر پر جنسی استحصال کے الزامات لگائے جانے کے بعد مذکورہ فیسٹیول کی اعلیٰ انتظامیہ نے بھی اپنی عہدیدار کا ساتھ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب مذکورہ فیسٹیول دوبارہ ابوظبی میں منعقد نہیں کیا جائے گا۔

’ہے‘ فیسٹیول کا رواں برس فروری میں چار روزہ انعقاد شیخ نہیان بن مبارک النہیان کی جانب سے جاری کردہ فنڈز پر ہوا تھا، جس میں کئی اہم عالمی ادبی، سماجی و شوبز شخصیات شامل ہوئی تھیں۔

شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے الزامات کو جھوٹا قرار دے دیا—فوٹو: اے پی
شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے الزامات کو جھوٹا قرار دے دیا—فوٹو: اے پی

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024