• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm

علی ظفر کے 'لیلیٰ او لیلیٰ' نے ایک اور ریکارڈ بنالیا

شائع October 13, 2020
اس گانے کو محض ایک ہی دن میں 87 ہزار سے زائد بار دیکھا گیا تھا—یوٹیوب اسکرین شاٹ
اس گانے کو محض ایک ہی دن میں 87 ہزار سے زائد بار دیکھا گیا تھا—یوٹیوب اسکرین شاٹ

پاکستان کے معروف گلوکار و اداکار علی ظفر کے گانے 'لیلیٰ او لیلیٰ' نے مقبولیت کا ایک اور ریکارڈ بنالیا۔

علی ظفر نے صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والی 12 سالہ گلوکارہ عروج فاطمہ کے ساتھ اپنا وعدہ مکمل کرتے ہوئے ان کے ساتھ گانے کی ویڈیو جاری کی تھی اور اب اس ویڈیو کو یوٹیوب ڈھائی کروڑ مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔

’لیلیٰ او لیلیٰ’ گانے کے اس نئے ریکارڈ سے متعلق علی ظفر نے خود اپنے مداحوں کو آگاہ کیا اور اس کامیابی کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیا۔

اکتوبر 2019 میں لائٹنگل پروڈکشن کی جانب سے جاری کردہ اس گانے کو محض ایک ہی دن میں 87 ہزار سے زائد بار دیکھا گیا تھا اور شائقین نے عروج فاطمہ کی آواز کی تعریف بھی کی تھی۔

مزید پڑھیں: عروج فاطمہ کی علی ظفر کے ساتھ ’لیلیٰ او لیلیٰ‘ کے ذریعے انٹری

علی ظفر اور عروج فاطمہ نے ماضی کے مقبول لوک بلوچی گانے ’لیلیٰ او لیلیٰ‘ کو جدید انداز میں پیش کرکے اپنے مداحوں کو تحفہ دیا تھا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

رواں برس جنوری میں اس گانے کو یوٹیوب پر ایک کروڑ بار دیکھا گیا تھا اور علی ظفر نے تب بھی اس پر خوشی کا اظہار کیا تھا۔

خیال رہے کہ ’لیلیٰ او لیلیٰ‘ کو سب سے پہلے بلوچ لوک گلوکار استاد فیض محمد بلوچ نے گایا تھا جب کہ اسے ایرانی نژاد سویڈن کے بلوچی، پارسی و پشتو گلوکار روستم میر لاشاری نے بھی کوک اسٹوڈیو کے لیے گایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: علی ظفر کے 'لیلیٰ او لیلیٰ' کا نیا ریکارڈ

تاہم پرانے گانوں کے مقابلے میں علی ظفر اور عروج فاطمہ کے گانے میں کوئٹہ سمیت بلوچستان کے خوبصورت نظاروں کو شامل کرکے اسے منفرد انداز میں پیش کیا گیا۔

واضح رہے کہ عروج فاطمہ کا تعلق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے ہے اور انہوں نے گزشتہ برس علی ظفر کے ساتھ گانا گانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024