ایران میں ایک دن میں مزید 272 افراد کورونا سے ہلاک
ایران میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوا ہے اور ایک دن میں سب سے زیادہ ہلاکتوں کی تعداد 272 رپورٹ ہوئی۔
اے پی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری کا کہنا تھا دوسرے روز بھی ریکارڈ ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک دن میں سب سے زیادہ ہلاکتوں کے ساتھ ساتھ 4 ہزار 206 نئے کیسز بھی سامنے آئے ہیں۔