• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

میگھن مارکل کا 'سب سے زیادہ ٹرول ہونے والی شخصیت ہونے پر' دکھ کا اظہار

شائع October 12, 2020
ڈچز آف سسیکس نے 20 سال سے کم عمر افراد کے لیے پوڈ کاسٹ میں شرکت کے دوران اس موضوع پر بات چیت کی—فوٹو: اے پی
ڈچز آف سسیکس نے 20 سال سے کم عمر افراد کے لیے پوڈ کاسٹ میں شرکت کے دوران اس موضوع پر بات چیت کی—فوٹو: اے پی

برطانوی شہزادے ہیری سے شادی کرنے والی سابق اداکارہ میگھن مارکل نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں ’سب سے زیادہ ٹرول کی جانے والی’ سیلیبریٹی ہونے سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

ڈچز آف سسیکس نے 20 سال سے کم عمر افراد کے لیے ’ٹین ایجر تھراپی’ نامی پوڈ کاسٹ میں شرکت کے دوران اس موضوع پر بات چیت کی۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ شہزادہ ہیری بھی موجود تھے اور انہوں نے ذہنی صحت کے عالمی دن یعنی 10 اکتوبر کو نوجوان میزبانوں سے بات چیت کی۔

فاکس نیوز کی رپورٹ کے مطابق میگھن مارکل نے بتایا کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ 2019 میں، مرد ہو یا عورت، میں پوری دنیا میں سب سے زیادہ ٹرول کی جانے والی شخصیت تھی۔

مزید پڑھیں: اخبار کے خلاف دائر مقدمے میں میگھن مارکل کو ناکامی کا سامنا

انہوں نے کہا کہ اب ان میں سے 8 ماہ تو میں نظر بھی نہیں آئی تھی، میں اپنے بچے کے ساتھ میٹرنٹی لیو پر تھی، اس سے بچا نہیں جاسکتا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

میگھن مارکل نے مزید کہا کہ جھوٹی افواہیں کسی شخص کی ذہنی اور جذباتی صحت کے لیے نقصان دہ ہوسکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ جذبات مجروح ہونا، الگ تھلگ رہنا کیسا محسوس ہوتا ہے۔

دوسری جانب شہزادہ ہیری نے اعتراف کیا کہ اس طرح پُرامید ہونا ان کے اور ان کی اہلیہ کے لیے چیلنجنگ ہوسکتا ہے۔

شہزادہ ہیری نے کہا کہ اچھے دن ہوتے ہیں، برے دن ہوتے ہیں لیکن میرا خیال ہے کہ سیلف کیئر کو اولین ترجیح دینا سب سے زیادہ اہم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میگھن مارکل کی جانب سے برطانوی اخبار کے خلاف دائر مقدمے کا آغاز

انہوں نے کہا کہ کمزور ہونا کمزوری نہیں بلکہ کمزوری ظاہر کرنا وہ بھی آج کے دور میں ایک قوت ہے۔

میگھن مارکل نے گزشتہ برس آئی ٹی وی نیوز انٹرویو سے متعلق بھی بات کی اور لوگوں کو یہ کہہ کر حیران کردیا کہ کئی لوگوں نے مجھ سے یہ نہیں پوچھا کہ کیا میں ٹھیک ہوں؟

اس وقت ہیری اور میگھن کا بیٹا 5 مہینے کا تھا اور انہوں اپنا افریقہ کا دورہ مکمل کیا تھا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

میگھن مارکل نے کہا کہ میں نے اس جواب سے متعلق سوچا نہیں تھا، میں نے صرف ایمانداری سے جواب دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں اس لمحے میں خود کو بہت کمزور محسوس کررہی تھی کیونکہ میں تھک گئی تھی۔

مزید پڑھیں: شہزادہ ہیری اور میگھن کا نشریاتی اداروں کو معلومات نہ دینے کا اعلان

شہزاد ہیری اور میگھن مارکل نے زور دیا کہ اگر ضرورت ہو تو مدد مانگنا غلط چیز نہیں خاص طور پر جب بات ذہنی یا جذباتی صحت کی ہو۔

خیال رہے کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے مارچ کے آغاز میں باضابطہ طور پر شاہی حیثیت کو چھوڑ دیا تھا، انہوں نے شاہی حیثیت سے دستبرداری کا اعلان جنوری 2020 میں کیا تھا۔

شاہی حیثیت چھوڑنے کے بعد ابتدائی طور پر شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کینیڈا منتقل ہوگئے تھے تاہم بعد ازاں وہ امریکا منتقل ہوگئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024