• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ: ناردرن نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی

شائع October 11, 2020 اپ ڈیٹ October 12, 2020
حارث رؤف نے 4 وکٹیں حاصل کیں—فوٹو:پی سی بی
حارث رؤف نے 4 وکٹیں حاصل کیں—فوٹو:پی سی بی

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں ناردرن پاکستان نے حارث رؤف کی شاندار باؤلنگ کی بدولت سدرن پنجاب کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سدرن پنجاب کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو ناردرن کی ٹیم نے نسبتاً آسان ہدف دیا۔

مزید پڑھیں:ٹی ٹوئنٹی کپ: بلوچستان نے خیبر پختونخوا کو ہرا دیا، سندھ نے سینٹرل پنجاب کو چت کردیا

ناردن پاکستان کے دونوں اوپنر عمر امین اور ذیشان ملک بالترتیب 4 اور 6 رنز بنا کر شروع میں ہی آؤٹ ہوئے۔

سہیل اختر نے ذمہ داری نبھاتے ہوئے اچھی اننگز کھیلی جس کے لیے روحیل نذیر نے 9 اور آصف علی 28 رنز بنا کر ساتھ دیا جبکہ سہیل اختر 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو ٹیم کا اسکور3 وکٹوں پر 63 رنز تھا۔

آصف علی کے ساتھ شاداب خان نے 9 رنز کا اضافہ کیا اور 98 کے اسکور پر 5 وکٹیں آصف کی صورت میں گری، محمد نواز آؤٹ ہونے والے آخری بلے باز تھے جو 138 کے اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔

کپتان عماد وسیم نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلی اور آؤٹ ہوئے بغیر 26 رنز بنائے اور مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 145 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا۔

سدرن پنجاب کے محمد الیاس اور حسین طلعت نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں سدرن پنجاب کا آغاز بھی ناقص تھا اور صرف 26 رنز پر 3 وکٹیں گر چکی تھیں، شان مسعود 4، عمر صدیق صفر اور صہیب مقصود 19 رنز بنا کر گئے۔

سندھ کے خلاف شان دار بیٹنگ کرتے ہوئے تیز ترین سنچری بنانے والے خوش دل شاہ نے 26 رنز کی اچھی اننگز کھیلی لیکن رن آؤٹ ہوگئے جس سے ٹیم کو ناقابل تلافی نقصان ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ: ناردرن کو پہلی شکست، سندھ بھی ناکامی سے دوچار

حسین طلعت نے 12 اور ذیشان اشرف نے 25 رنز بنائے جبکہ عامر یامین نے آؤٹ ہوئے بغیر 33 رنز بنا کر ٹیم کو جیتوانے کی کوشش کی لیکن بار آور ثابت نہیں ہوئی۔

سدرن پنجاب کی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 140 رنز بنا سکی اور میچ صرف 5 رنز سے ہار گئیں۔

ناردرن کے حارث رؤف نے سب سے زیادہ 4 وکٹیں حاصل کیں اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024