• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
Live Covid 2019

این سی او سی نے شادی ہالز کے لیے کورونا گائیڈ لائنز جاری کردیں

شائع October 9, 2020

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے شادی ہالز کے لیے کورونا گائیڈ لائنز جاری کردیں۔

اپنے بیان میں این سی او سی نے کہا کہ اگر شادی ہالز میں معیاری طریقہ کار پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو قومی سطح پر کورونا کے کیسز میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

این سی او سی کی جانب سے شادی ہالز کے لیے مندرجہ ذیل گائیڈ لائنز جاری کی گئی ہیں:

  • اندرونی مقام پر تقریبات میں 300 سے اور کھلے مقام پر تقریبات میں 500 افراد شرکت کرسکیں گے۔
  • تقریبات کا دورانہ صرف دو گھنٹے ہوگا اور تقریب رات 10 بجے تک ختم کردی جائے گی۔
  • کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانوں کے ساتھ شادی ہالز کو سیل بھی کردیا جائے گا۔

این سی او سی نے اپنے الگ بیان میں کہا کہ اکثر ممالک میں اب تک بڑے عوامی اجتماعات پر پابندی ہے، تاہم اگر مخصوص تقاریب ضروری ہیں تو ان میں سختی سے ایس او پیز پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024