• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

حکومت کا مقصد خود انحصار پاکستان ہے جو عالمی طاقت کے طور پر ابھرے، وزیر اعظم

شائع October 7, 2020
عمران خان نے ملک کی نوجوان آبادی میں ہنر کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا — فوٹو: پی آئی ڈی
عمران خان نے ملک کی نوجوان آبادی میں ہنر کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا — فوٹو: پی آئی ڈی

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کا مقصد خود انحصار پاکستان ہے جو ایک عالمی طاقت کے طور پر ابھرے گا۔

نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (این ڈی یو) اسلام آباد میں آئی سی ٹی کے شعبے کے متعلق سیمینار کے آخری سیشن سے خطاب وزیر اعظم نے آئی سی ٹی کے شعبے پر سیمینار کے انعقاد کے حوالے سے این ڈی یو کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ آئی سی ٹی کا شعبہ روزگار اور آمدنی کے مواقع بڑھانے کی بڑی صلاحیت رکھتا ہے۔

عمران خان نے ملک کی نوجوان آبادی میں ہنر کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ ہماری حکومت کا مقصد خود انحصار پاکستان ہے جو ایک عالمی طاقت کے طور پر ابھرے گا۔

انہوں نے حکومت کی جانب سے آئی سی ٹی کے شراکت داروں کو ایک سازگار اور معاون ریگولیٹری ماحول فراہم کے لیے مکمل سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

سیمینار میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری، گورنر سندھ عمران اسمٰعیل، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید بھی موجود تھے۔

سیمینار میں قومی اور بین الاقوامی آئی سی ٹی ماہرین، صنعتی شعبوں کے نمائندوں اور سینئر فوجی و سول افسران نے بھی شرکت کی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024