• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

دنیا کی پہلی ریڈار ٹیکنالوجی سے لیس موٹرسائیکل

شائع October 7, 2020 اپ ڈیٹ October 8, 2020
— فوٹو بشکریہ داکوٹی
— فوٹو بشکریہ داکوٹی

اٹلی سے تعلق رکھنے والی ایک کمپنی نے دنیا کی پہلی ایسی موٹرسائیکل تیار کی ہے جس میں ریڈار ٹیکنالوجی موجود ہے۔

داکوٹی نامی اس کمپنی نے ملٹی سٹراڈا وی 4 موٹرسائیکل کی پروڈکشن شروع کی ہے جس کے بارے میں اس کا دعویٰ ہے کہ اس کے اگلے اور پچھلے حصے میں ریڈار ٹیکنالوجی نصب ہے۔

داکوٹی ایک اور کمپنی بوسچ کے ساتھ مل کر اس سسٹم پر کام کررہی تھی۔

ہر ریڈار کا وزن 190 گرام ہے اور ان کا حجم ایک ایکشن کیمرے جتنا ہے، تو اس ریڈار سسٹم سے موٹرسائیکل کے وزن یا حجم پر کوئی خاص اثرات مرتب نہیں ہوتے۔

موٹرسائیکل کے فرنٹ پر موجود ریڈار اڈاپٹو کروز کنٹرول کو ان ایبل کرتا ہے جس سے وی 4 کو سڑک پر دیگر سواریوں سے خودکار طور پر فاصلہ رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

یہ ریڈار اس وقت متحرک ہوتا ہے جب موٹرسائیکل کی رفتار 30 سے 16 کلومیٹر فی گھنٹہ کے درمیان ہوتی ہے۔

موٹرسائیکل کے پچھلے حصے میں موجود ریڈار ان گاڑیوں کی نشاندہی کرتا ہے جو موٹرسائیکل چلانے والوں کے بلائنڈ اسپاٹ پر ہوتی ہیں۔

یہ سسٹم اس وقت آپ کو آگاہ کرتا ہے جب دیگر گاڑیاں تیزرفتاری سے موٹرسائیکل کی جانب بڑھ رہی ہوتی ہیں۔

کمپنی کے مطابق ریڈار ٹیکنالوجی موٹرسائیکل چلانے والے کو تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ممکنہ حادثوں سے بچائے گی۔

کمپنی کی جانب سے موٹرسائیکل کے بارے میں مزید تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔

بس اتنا بتایا کہ اس میں ایک نیا، ہلکا اور کامپکیٹ وی 4 انجن دیا جارہا ہے۔

کمپنی کی جانب سے اب تک موٹرسائیکل کی شکل بھی نہیں ظاہر نہیں کی گئی تاہم یہ ضرور بتایا کہ 4 نومبر کو اسے پیش کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024