• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

ان 'خطرناک' فنکاروں کو انٹرنیٹ پر سرچ مت کریں

شائع October 6, 2020
— اے ایف پی فوٹو
— اے ایف پی فوٹو

معروف گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کو آپ جتنا ہی پسند کیوں نہ کرتے ہوں لیکن وہ آپ کے لیے خطرناک بھی ثابت ہوسکتی ہیں۔

جی ہاں چند معروف شخصیات کے بارے میں انٹرنیٹ پر سرچ کرنا خطرناک بھی ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ اسمارٹ فون یا کمپیوٹر کسی وائرس کا شکار ہوسکتے ہیں۔

کمپیوٹر سیکیورٹی کمپنی میکافی نے آن لائن سرچنگ کے حوالے سے 10 خطرناک ترین شخصیات کی فہرست جاری کردی ہے جن میں ہولی وڈ اداکارہ اینا کینڈرک کو انٹرنیٹ کے لیے سب سے خطرناک سلیبرٹی قرار دیا گیا ہے۔

اس فہرست میں مرد اداکاروں کے مقابلے میں خواتین اسٹارز کو سبقت حاصل ہے کیونکہ ٹاپ 10 میں 6 پر ان کا قبضہ ہے۔

اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر امریکی گلوکار، سانگ رائٹر اور ڈانسر جیسن جویل ڈرسولیکس ہیں جبکہ اداکارہ کیٹ میکینون 9 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

اداکارہ جولیا رابرٹس 8 ویں، معروف ٹاک شو میزبان جمی کمیل 7 ویں جبکہ ٹیلر سوئفٹ چھٹے خطرناک ترین سلیبرٹی ہیں۔

اسی طرح گلوکار اور اداکار جسٹن ٹمبرلیک کو سرچ کرنا بھی آپ پر بھاری پڑسکتا ہے کیونکہ وہ 5 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

ان کے بعد چوتھے نمبر پر ہولی وڈ کی ایک اور اداکارہ ماریہ کیری کے پرستاروں کو انتباہ کیا گیا ہے، جن کے بارے میں سرچ کرنے کے دوران خطرناک وائرس آپ کے اسمارٹ فون یا کمپیوٹر میں جگہ بنا سکتے ہیں۔

تیسرے پر ادکارہ بلیک لائیولی موجود ہیں جبکہ امریکی گلوکار سین کومبس دوسرے نمبر پر ہیں، جو حقیقی زندگی میں جتنے بھی اچھے ہوں مگر آن لائن ورلڈ میں ان کے بارے میں سرچ کرنا تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے۔

خطرناک ترین سلیبرٹیز کی مکمل فہرست کچھ یوں ہے:

10۔جیسن جویل ڈرسولیکس

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

9۔کیٹ میکینون

اے ایف پی فوٹو
اے ایف پی فوٹو

8۔جولیا رابرٹس

اے ایف پی فوٹو
اے ایف پی فوٹو

7۔جمی کمیل

فوٹو بشکریہ ایمی ایوارڈز
فوٹو بشکریہ ایمی ایوارڈز

6۔ٹیلر سوئفٹ

فوٹو بشکریہ ڈبلیو میگزین
فوٹو بشکریہ ڈبلیو میگزین

5۔جسٹن ٹمبرلیک

اے ایف پی فوٹو
اے ایف پی فوٹو

4۔ماریہ کیری

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

3۔بلیک لائیولی

اے ایف پی فوٹو
اے ایف پی فوٹو

2۔سین کومبس

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

1۔اینا کینڈرک

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

کارٹون

کارٹون : 12 جنوری 2025
کارٹون : 9 جنوری 2025