• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm

لکس اسٹائل ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان

شائع October 3, 2020
— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

لکس اسٹائل ایوارڈز کی جانب سے سال 2019 کے لیے 28 کیٹیگریز کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔

لکس اسٹائل ایوارڈز میں پاکستانی فیشن، فلم، ٹی وی اور موسیقی کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو ہر سال ان کے بہترین کام پر ایوارڈز سے نوازا جاتا ہے۔

رواں سال کے شروع میں لکس اسٹائل ایوارڈز ٹیم کی جانب سے سالانہ ایونٹ کو کورونا وائرس کے باعث ملتوی کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

اس موقع پر انتظامیہ کی جانب سے اخوت فاؤنڈیشن سے شراکت داری کرکے شو کے فنڈ انٹرٹینمنٹ صنعت کے لیے متاثرہ افراد کے لیے وقف کردیئے گئے تھے۔

کورونا وائرس کی وبا کے باعث 4 کیٹیگریز کے لیے جیوری کے اراکین کی ووٹنگ آن لائن ہوگی۔

لکس اسٹائل ایوارڈز کی نامزدگیاں درج ذیل ہیں۔

فیشن

ماڈل آف دی ائیر (فیمیل) : ایلیسا خان، فہمین انصاری، فرویٰ کاظمی، مشکل کلیم، زارا عابد (مرحومہ)

ماڈل آف دی ائیر (میل) : ایمل خان، چیمپ امی، حسنین لہری، شہزاد نور، ولید صدیقی

اچیومنٹ ان فیشن ڈیزائن (پریٹ) : بیچ ٹری، جنریشن، میراکا بائی میشا لاکھانی، ثانیہ مسکاتیہ، زاہا بائی اعلان

اچیومنٹ ان فیشن ڈیزائن (لگژری پریٹ) : میشا لاکھانی، ثنا سفینار، ثانیہ مسکاتیہ، علی ذیشان، حسین رہبر

اچیومنٹ ان فیشن ڈیزائن (مینز وئیر) : ثانیہ مسکاتیہ، عمران راجپوت، اسماعیل فرید، منیب نواز، ریپبلک بائی عمر فاروق

اچیومنٹ ان فیشن ڈیزائن (برائیڈل) : فراز منان، علی ذیشان، ہاؤس آف کامیار روکنی، ثنا سفینار، شہلا چتور

بیسٹ فیشن فوٹوگرافر : علی حسن، اسنا خان، ایم ایچ ایم فوٹوگرافی، رضوان الحق، شہباز شازی

بیسٹ ہیئر اینڈ میک اپ آرٹسٹ : فاطمہ ناصر، قاسم لیاقت، صائمہ بریگ فریڈی، شمل قریشی، سنیل نواب

یسٹ ایمرجنگ ٹیلنٹ ان فیشن : اسد بن جاوید (فوٹوگرافی)، ماہا تہرانی (فیمیل ماڈل)، نتاشا زبیر (فوٹو گرافی)، سچل افضل میل ماڈل)، زارا علی (فوٹوگرافی)

فلم

بہترین فلم : باجی، لال کبوتر، پرے ہٹ لو، ریڈی اسٹیڈی نو، سپر اسٹار

بہترین فلم ڈائریکٹر : عاصم رضا (پرے ہٹ لو)، حشام بن منور (ریڈی اسٹیڈی نو)، کمال خان (لال کبوتر)، محمد احتشام الدین (سپر اسٹار)، ثاقب ملک (باجی)

بہترین اداکار (ویورز اینڈ کریٹیک چوائس) : احمد علی اکبر (لال کبوتر)، ندیم بیگ (سپر اسٹار)، راشد فاروقی (لال کبوتر)، سلمان شاہد (ریڈی اسٹیڈی نو)، شہریار منور (پرے ہٹ لو)

بہترین اداکارہ (ویورز اینڈ کریٹیک چوائس) : آمنہ الیاس (باجی)، ماہرہ خان (سپراسٹار)، منشا پاشا (لال کبوتر)، مایا علی (پرے ہٹ لو)، میرا (باجی)

بہترین پلے بیک گلوکار (فلم) : علی سیٹھی (بیکراں)، علی طارق (بہکا ناں)، جبار عباس (جگاڑٹ)، مائی ڈھائی (راگ مرلی)، زیب بنگش (گڈی ونگ)

ٹیلیویژن

بہترین ڈراما : آنگن (ہم ٹی وی)، چیخ (اے آر وائے ڈیجیٹل)، عشق زہے نصیب (ہم ٹی وی)، میرے پاس تم ہو (اے آر وائے ڈیجیٹل)، رانجھا رانجھا کردی (ہم ٹی وی)

بہترین ٹی وی ڈائریکٹر : فاروق رند (عشق زہے نصیب)، کاشف نثار (انکار)، کاشف نثار (رانجھا رانجھا کردی)، محمد احتشام الدین (آنگن)، ندیم بیگ (میرے پاس تم ہو)

بہترین ٹی وی اداکار (ویورز اینڈ کریٹیک چوائس) : بلال عباس (چیخ)، ہمایوں سعید (میرے پاس تم ہو)، عمران اشرف (رانجھا رانجھا کردی)، ریحان شیخ (انکار)، زاہد احمد (عشق زہے نصیب)

بہترین ٹی وی اداکارہ (ویورز اینڈ کریٹیک چوائس) : عائزہ خان (میرے پاس تم ہو)، اقرا عزیز (رانجھا رانجھا کردی)، صبا قمر (چیخ)، سجل علی (آنگن)، یمنیٰ زیدی (انکار)

بہترین ٹی وی رائٹر : فائزہ افتخار (رانجھا رانجھا کردی)، ہاشم ندیم (عشق زہے نصیب)، خلیل الرحمان قمر (میرے پاس تم ہو)، ثروت نذیر (خاص)، ظفر معراج (انکار)

بہترین اوریجنل ساؤنڈ ٹریک (ٹی وی) : عشق زہے نصیب بائی نوید نشاد، کیسا ہے نصیباں بائی زیب بنگش، خاص بائی نتاشا بیگ، رمز عشق بائی شانی ارشد، رانجھا رانجھنا کردی بائی جے بی سسٹرز/رحمہ علی

بہترین ایمرجنگ ٹیلنٹ : ہارون شاہد (دو بول)، نمل خاور (انا)، صحیفہ جبار خٹک (بیٹی)، شیش گل (میرے پاس تم ہو)، عثمان مختار (انا)

موسیقی

سنگر آف دی ائیر : علی پرویز (ان کہی)، علی سیٹھی (چاندنی رات)، ہادیہ ہاشمی (بول ہو)۔ ساکن (اج سک متراں دی)، شہروز حسین (قربان)

سانگ آف دی ایئر : لیٹ نائٹ (شمعون اسماعیل)، راوی (سجاد علی)۔ ریزیزٹنس (عبداللہ صدیقی)، ستاروں سے آگے (عباس علی خان)، یو اینڈ آئی (صبا جسوال)

بہترین ایمرجنگ ٹیلنٹ : علی حسن، حسن اور روشان، نمر گیلانی، حماد خان اور شعیب لاری، زین علی اور زوہیب علی

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024