• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

خواتین پر تشدد کو روکنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خارجہ

شائع October 3, 2020
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی - فائل فوٹو:اے پی
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی - فائل فوٹو:اے پی

اقوام متحدہ: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عالمی برادری کو یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستان خواتین پر تشدد کو روکنے کے لیے ’قانون سازی کے اقدامات‘ کر رہا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق خواتین سے متعلق عالمی کانفرنس کی 25 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک اعلی سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق سے متعلق قومی ایکشن پلان میں اولین ترجیحی شعبوں میں سے ایک ’خواتین کا تحفظ‘ ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ’قانون سازی کے اقدامات کے ذریعے ہم خواتین کے خلاف تشدد، گھریلو زیادتی، ہراساں کرنا، سماجی اور املاکی حقوق کے تحفظ کے امور کو مستقل طور پر حل کر رہے ہیں‘۔

مزید پڑھیں: ’یوم خواتین‘: وجود زن پر ظلم کی داستان سنانے والی چند تحاریک

انہوں نے کہا کہ ’خواتین کو مفت قانونی مشورے دینے کے لیے 24 گھنٹے ہیلپ لائن (1099) قائم کردی گئی ہے‘۔

واضح رہے کہ یکم اکتوبر 2020 کو بیجنگ اعلامیہ اور پلیٹ فارم فار ایکشن کی 25 ویں برسی منائی گئی جسے 189 ممالک نے متفقہ طور پر منظور کیا تھا۔

اس اعلامیے میں خواتین کو با اختیار بنانے کا ایجنڈا پیش کیا گیا جبکہ یہ صنفی مساوات سے متعلق عالمی پالیسی کے بارے میں ایک اہم دستاویز سمجھا جاتا ہے۔

تاہم اقوام متحدہ کے 75 ویں جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس اور دیگر عالمی رہنماؤں نے اعتراف کیا تھا کہ ابھی تک یہ بااختیار نہیں ہوئی ہے۔

1995 میں جب بیجنگ میں اس اعلامیہ پر دستخط ہوئے تو اس وقت 12 خواتین سربراہان مملکت/حکومت تھیں اور آج 193 ممالک میں صرف 22 ہیں۔

ادھر ورلڈ بینک کی حالیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خواتین کو زندگی بھر کی آمدنی میں برابری حاصل کرنے میں 150 سال لگ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خواتین کی تعداد مردوں سے زیادہ

اقوام متحدہ کے سربراہ نے ہر جگہ لوگوں کو خواتین کے لیے مساوات رکھنے والی قوتوں پر ’دباو ڈالنے‘ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ بنیادی طور پر اختیارات کا سوال ہے۔

اقوام متحدہ کی خواتین کی انتظامیہ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر فومزیل میلمبو نے ورچوئل کانفرنس میں شامل رہنماؤں کو بتایا کہ ’ہمیں کام ابھی شروع کرنا ہوگا، ہمیں 1995 سے اب تک ہونے والے معمولی فوائد پر قبضہ کرنے اور تیز رفتاری سے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے'۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ہمیں بڑے، جرات مندانہ اقدامات کی ضرورت ہے‘۔

جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے ورچوئل اجلاس میں بتایا کہ جن ریاستوں میں خواتین رہنما ہیں ’وہی ریاستیںمعاشی اور معاشرتی دونوں اعتبار سے کامیاب بھی ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ جن ریاستوں نے اپنے تنازعات کو پُر امن طریقے سے حل کیا ہے ان میں اکثر ایسی بھی ہیں جہاں ذمہ داری نبھانے والوں میں خواتین شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024