• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

شام ادریس اچانک اپنی دس سالہ بیٹی کو دنیا کے سامنے لے آئے

شائع October 3, 2020
اپنی ویڈیو میں شام ادریس نے بیٹی کو سوشل میڈیا سے دور رکھنے کی وجہ بیان کی— فوٹو: انسٹاگرام
اپنی ویڈیو میں شام ادریس نے بیٹی کو سوشل میڈیا سے دور رکھنے کی وجہ بیان کی— فوٹو: انسٹاگرام

پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوب اسٹار شام ادریس نے گزشتہ برس اپنی دوست سحر عرف فروگی سے شادی کی تھی اور رواں برس ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام انہوں نے سیرا ادریس رکھا تھا۔

دونوں نے انسٹاگرام پر اپنی بیٹی کے نام سے اکاؤنٹ بنایا تھا جسے ایک لاکھ سے زائد افراد فالو کررہے ہیں۔

ان کی بیٹی سیرا اور اہلیہ سحر یوٹیوب چینل پر جاری ہونے والے وی لاگز میں موجود ہوتی ہیں لیکن حال ہی میں ایک ویڈیو میں شام ادریس نے اپنی پہلی اہلیہ سے ہونے والی 10 سالہ بیٹی دعا ادریس کو سامنے لے آئے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

23 ستمبر کو جاری کردہ ویڈیو میں شام ادریس نے انکشاف کیا کہ انہوں نے 2010 میں اپنا یوٹیوب کیرئیر شروع کرنے سے شادی کی تھی۔

مزید پڑھیں: شام ادریس نے اپنے ہاں آنے والی خوشخبری کا اعلان کردیا

شام ادریس نے کہا کہ 2010 میں، میں 19 یا 20 برس کا تھا، میں نہیں جانتا تھا کہ میں کیا کررہا ہوں لیکن میں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ وہ شادی زیادہ عرصہ نہیں چل سکی اور چند مہینوں میں ہم نے اپنے راستے الگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

اس کے ساتھ ہی شام ادریس نے بتایا کہ کچھ ماہ بعد مجھے معلوم ہوا کہ میرے ہاں بچے کی پیدائش ہونے والی ہے اور ستمبر 2010 کو میری بیٹی پیدا ہوئی تھی۔

شام ادریس نے اپنی ویڈیو میں دعا ادریس کو اب تک سوشل میڈیا سے دور رکھنے کی وجہ بیان کی۔

ان کا کہنا تھا کہ جب میں نے وی لاگنگ شروع کی تب میری بیٹی 6 سال کی تھی اور میں نے اسے سوشل میڈیا سے مکمل طور پر دور رکھنے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: معروف سوشل میڈیا اسٹار شام ادریس رشتہ ازدواج میں منسلک

یوٹیوب اسٹار کا کہنا تھا کہ اب ہم نے اس کی 10ویں سالگرہ منائی ہے، میں جانتا ہوں کہ 10 سال کافی کم عمر ہے لیکن میں نے اسے آپشن دیا ہے اور پوچھا ہے کہ کیا وہ اس انڈسٹری کا حصہ بننا چاہتی ہے اور وہ بہت پُرجوش ہے۔

شام ادریس کی بیٹی دعا ادریس نے اپنا یوٹیوب چینل اور انسٹاگرام پر پبلک اکاؤنٹ بھی بنایا ہے اور دونوں پر ان کے 30 ہزار سے زائد فالوورز ہیں۔

دعا ادریس نے بھی اپنی 10ویں سالگرہ پر 'میرے ڈیڈ سے ملیں' کے عنوان سے ایک وی لاگ جاری کیا تھا۔

اپنے یوٹیوب چینل کے علاوہ اب دعا ادریس، شام ادریس کے وی لاگز میں سحر اور سیرا کے ساتھ موجود ہوتی ہیں۔

تاہم شام ادریس کے اس انکشاف پر ان کے فالوورز اور انٹرنیٹ صارفین کافی حیرت میں مبتلا ہیں۔

مزید پڑھیں: شام ادریس کی اہلیہ ماں بننے کی خواہاں، کامیڈین زید علی کی تنقید

خیال رہے کہ شام ادریس اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر طویل عرصے سے یوٹیوب پر مزاحیہ ویڈیو بلاگز (وی لاگز) اپ لوڈ کررہے ہیں۔

ان کے یوٹیوب اکاؤنٹ کو 10 لاکھ سے زائد افراد فالو کررہے ہیں تاہم ماضی میں انہیں کچھ مزاحیہ ویڈیوز کے مواد پر تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔

یاد رہے کہ شام ادریس مشہور کامیڈین زید علی کے بھی کافی اچھے دوست مانے جاتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024