• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

بولی وڈ فلم ساز انوراگ کشیپ نے 'ریپ' کیس میں بیان ریکارڈ کروادیا

شائع October 1, 2020
انوراگ کشیپ نے اداکارہ کے الزامات کو جھوٹا قرار دیا ہے—فائل فوٹو: انڈیا ٹی وی
انوراگ کشیپ نے اداکارہ کے الزامات کو جھوٹا قرار دیا ہے—فائل فوٹو: انڈیا ٹی وی

بولی وڈ فلم ساز و اداکارہ 46 سالہ انوراگ کشیپ نے اداکارہ پائل گھوش کی جانب سے درج کروائے گئے 'ریپ' کے مقدمے میں تھانے پہنچ کر پولیس کو بیان ریکارڈ کروادیا۔

انوراگ کشیپ کو بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر ممبئی کے ورسووا تھانے نے ایک روز قبل ہی مذکورہ کیس کی تفتیش کے لیے تھانے پیش ہونے کا سمن جاری کیا تھا۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق انوراگ کشیپ صبح کو اپنے وکلا سمیت ورسووا تھانے پہنچے اور انہوں نے چہرے پر فیس ماسک پہن رکھا تھا۔

پولیس نے فلم ساز سے کئی گھنٹوں تک تفتیش کی اور خیال کیا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور پر انہیں دوبارہ بھی طلب کیا جائے گا۔

انوراگ کیشپ کے خلاف اداکارہ پائل گھوش اور ان کے وکیل نتن ستپوتے نے 25 ستمبر کو ورسووا تھانے پر 'ریپ' الزامات کے تحت مقدمہ دائر کروایا تھا۔

مقدمہ دائر کروائے جانے کے 4 دن تک پولیس کی جانب سے انوراگ کشیپ کو تفتیش کے لیے نہ بلائے جانے پر 29 ستمبر کو پائل گھوش نے پولیس تھانے میں احتجاج کیا تھا۔

پائل گھوش نے 25 ستمبر کو انوراگ کے خلاف مقدمہ دائر کروایا تھا—فوٹو: انسٹاگرام/ فیس بک
پائل گھوش نے 25 ستمبر کو انوراگ کے خلاف مقدمہ دائر کروایا تھا—فوٹو: انسٹاگرام/ فیس بک

اداکارہ پائل گھوش نے اپنے وکلا کے ساتھ ورسووا تھانے پر احتجاج کرتے ہوئے پولیس پر الزام لگایا تھا کہ وہ ان کی شکایت پر سست روی سے کام کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 'ریپ' الزامات کی تفتیش کے لیے انوراگ کشیپ تھانے طلب

اداکارہ کے احتجاج کے ایک دن بعد ہی پولیس نے انوراگ کشیپ کو تھانے میں پیش ہوکر بیان ریکارڈ کرانے کا حکم دیا تھا۔

حیران کن بات یہ ہے کہ پائل گھوش نے ابتدائی طور پر 19 ستمبر کو انوراگ کشیپ پر جنسی استحصال کا الزام لگایا تھا، تاہم انہوں نے فلم ساز کے خلاف 'ریپ' کا مقدمہ دائر کروایا۔

پائل گھوش نے انڈیا ٹوڈے کو دیے گئے انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ فلم ساز نے انہیں 6 سال قبل 2014 میں استحصال کا نشانہ بنایا۔

اداکارہ کے مطابق 2014 میں فلم ساز نے انہیں اپنے گھر پر بلایا تھا اور وہ دونوں کے درمیان دوسری ملاقات تھی۔

فلم ساز نے اپنے کمرے میں لے جاکر زبردستی کرنے کی کوشش کی، پائل گھوش—فائل فوٹو: انڈیا ٹوڈے
فلم ساز نے اپنے کمرے میں لے جاکر زبردستی کرنے کی کوشش کی، پائل گھوش—فائل فوٹو: انڈیا ٹوڈے

پائل گھوش کے مطابق انوراگ کشیپ انہیں اپنے گھر کے ایک کمرے میں لے گئے، جہاں داخل ہوتے ہی فلم ساز نے اپنے کپڑے اتار کر ان کے ساتھ زبردستی کرنے کی کوشش کی۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے انوراگ کشیپ کو کہا کہ آج وہ اس کام کے لیے تیار نہیں ہیں تاہم فلم ساز نے ان کی بات نہ مانی اور وہ ان کے قریب سے قریب تر آگئے، لیکن انہوں نے مسلسل احتجاج کیا کہ وہ کسی بھی کام کے لیے تیار نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں: پائل گھوش کے الزامات پر انوراگ کشیپ کے خلاف ریپ کا مقدمہ درج

پائل گھوش کے مطابق ان کی مسلسل منتوں کے بعد انوراگ کشیپ مان گئے تاہم ساتھ ہی انہوں نے اداکارہ کو وارننگ دی کہ دوسری مرتبہ وہ ذہنی طور پر تیار ہوکر آئیں۔

پائل گھوش کی جانب سے الزامات لگائے جانےکے بعد انوراگ کشیپ نے اپنی سلسلہ وار ٹوئٹس میں ان کے تمام الزامات کو جھوٹا اور من گھڑت قرار دیا تھا۔

بعد ازاں انوراگ کشیپ کی دونوں سابق بیویوں آرتی بجاج اور کالکی کوچلین نے بھی پائل گھوش کے الزامات کو جھوٹا قرار دیا تھا جب کہ کئی اداکاراؤں نے بھی فلم ساز کی حمایت کی تھی۔

انوراگ کشیپ کی دونوں سابق بیویوں نے بھی ان کا ساتھ دیا ہے—فائل فوٹو: سنیستان ڈاٹ کام
انوراگ کشیپ کی دونوں سابق بیویوں نے بھی ان کا ساتھ دیا ہے—فائل فوٹو: سنیستان ڈاٹ کام

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024