• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm

پہلی مسلم خاتون سپر ہیرو سیریز کے لیے پاکستانی نژاد لڑکی کا انتخاب

شائع October 1, 2020 اپ ڈیٹ October 2, 2020
ایمان ولانی پاکستانی نژاد امریکی ہیں — فوٹو:  آئی ایم بی ڈی
ایمان ولانی پاکستانی نژاد امریکی ہیں — فوٹو: آئی ایم بی ڈی

ہولی وڈ کے معروف فلم اسٹوڈیو ’مارول اسٹوڈیو‘ نے پہلی مسلم سپر ہیرو خاتون ٹی وی سیریز کے لیے پاکستانی نژاد امریکی لڑکی کا انتخاب کرلیا۔

مارول اسٹوڈیو نے ریاست نیو جرسی کی جواں سالہ ایمان ولانی کو پہلی مسلم خاتون سپر ہیرو سیریز کے لیے منتخب کیا ہے۔

مارول اسٹوڈیو نے اپنی پوسٹ میں ایمان ولانی کے حوالے سے بتایا کہ وہ جرسی شہر میں پاکستانی نژاد امریکی شہری ہیں اور وہ ہائی اسکول میں گریجوئیشن کی طالبہ ہیں۔

ایمان ولانی کے آباو اجداد اور والدین کا تعلق پاکستان سے ہے، تاہم وہ خود امریکا میں پیدا ہوئیں اور وہیں پلی بڑھیں۔

ایمان ولانی سپر ہیرو فلم میں کام کرنے سے قبل گزشتہ برس ہدایت کار منہاج بیگ کی فلم ہالا سے کیریئر کا آغاز کر چکی ہیں۔

مذکورہ فلم میں ایمان ولانی نے ہالا نامی پاکستانی لڑکی کا کردار ادا کیا تھا اور فلم کی کہانی ان ہی کے گرد گھومتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پہلی مسلم خاتون سپر ہیرو فلم بنائے جانے کا امکان

فلم میں دکھایا گیا تھا کہ کس طرح امریکا جیسے ملک میں رہنے کے باوجود ہالا قدرے قدامت پسند پاکستانی خاندان میں پابندیوں کی زندگی گزارتی ہیں اور چاہنے کے باوجود وہ مخالف جنس سے رومانوی نہیں ہوسکتیں۔

ہالا میں ایمان ولانی کی اداکاری کو بہت سراہا گیا تھا اور ان کی مذکورہ فلم کو متعدد عالمی فلم فیسٹیولز میں بھی پیش کیا گیا تھا۔

اور اب ایمان ولانی سپر ہیرو سیریز میں پاکستانی نژاد کردار کمالہ خان کا روپ دھاریں گی۔

ایمان ولانی سیریز میں کمالہ خان بنیں گی—فوٹو: مارول
ایمان ولانی سیریز میں کمالہ خان بنیں گی—فوٹو: مارول

مارول اسٹوڈیو نے گزشتہ برس 20 ستمبر کو ہی تصدیق کی تھی کہ کمالہ خان نامی پہلی مسلم سپر ہیرو خاتون کے کردار پر ٹی وی سیریز بنائی جائے گی، اس سے قبل چہ مگوئیاں تھیں کہ ممکنہ طور پر مذکورہ کردار پر فلم بنائی جائے گی۔

مارول اسٹوڈیو نے گزشتہ ماہ 20 ستمبر کو ہی سیریز کی ہدایت کاری دینے کے لیے آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم شرمین عبید چنائے سمیت 4 مسلم ہدایت کاروں کی خدمات حاصل کی تھیں۔

مزید پڑھیں: مسلم سپر ہیرو سیریز بنانے کیلئے شرمین عبید سمیت 4 مسلم ہدایت کار اکٹھے

کمالہ خان کے کردار کی ٹی وی سیریز کی ہدایات پاکستانی فلم شرمین عبید چنائے، بھارتی نژاد امریکی مسلم فلم ساز میرا مینن اور بیلجیم نژاد امریکی مسلم فلم ساز عادل ال عربی اور بلال فلاح دیں گے۔

چاروں ہدایت کار ٹی وی سیریز کی الگ الگ قسطوں کی ہدایات دیں گے، تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ کون سا ہدایت کار کتنی قسطوں اور سیزنز کی ہدایت کاری دے گا۔

کمالہ خان پر مبنی سیریز کب تک ریلیز ہوگی یہ کہنا قبل از وقت ہے—فوٹو: ڈیمرگ اسٹوڈیو
کمالہ خان پر مبنی سیریز کب تک ریلیز ہوگی یہ کہنا قبل از وقت ہے—فوٹو: ڈیمرگ اسٹوڈیو

ابھی یہ بھی واضح نہیں ہے کہ ٹی وی سیریز کی شوٹنگ کب شروع ہوگی اور سیریز کو کب تک ریلیز کیا جائے گا، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ آئندہ سال کے وسط تک ممکنہ طور پر سیریز کی شوٹنگ شروع کردی جائے گی۔

خیال رہے کہ مسلم خاتون سپر ہیرو کردار کمالہ خان کومارول کومکس نے پہلی بار 2014 میں ’مس مارول‘ کی کتاب میں متعارف کرایا تھا، اسی کتاب میں دوسرے خواتین سپر ہیرو کردار بھی متعارف کرائے گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024