پاکستان میں کورونا کے باعث 7 ماہ سے بند پرائمری اسکولز بھی کھل گئے
دنیا بھر کو لپیٹ میں لینے والی عالمی وبا کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے مارچ میں بند کیے گئے تعلیمی ادارے کھولنے کے تیسرے اور آخری مرحلے کے تحت آج (30 ستمبر) سے پرائمری اسکولز میں تعلیمی سلسلہ بحال ہوگیا۔
تمام سرکاری و نجی اسکولز میں کورونا وائرس کے اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پیز) پر عملدرآمد کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے والدین کو تجویز دی تھی کہ اگر بچے کو بخار یا نزلہ زکام ہے تو اسے اسکول نہ بھیجا جائے، تاہم اگر اس طرح کا کوئی طالبعلم اسکول میں آتا ہے تو یہ انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ والدین سے رابطہ کرکے اسے دوبارہ گھر بھیجیں۔