• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

قیادت پر تنقید: فردوس شمیم نقوی سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے مستعفی

شائع September 30, 2020
میرا استعفیٰ اس وقت پارٹی چیئرمین کے پاس ہے جسے منظور کرنا یا نہ کرنا ان کی مرضی ہے، پی ٹی آئی رہنما — فائل فوٹو
میرا استعفیٰ اس وقت پارٹی چیئرمین کے پاس ہے جسے منظور کرنا یا نہ کرنا ان کی مرضی ہے، پی ٹی آئی رہنما — فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی نے استعفیٰ دے دیا۔

اپنے ویڈیو بیان میں فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ 'جس دن میں نے ایس ایس جی سی سے متعلق بیان دیا تھا، میں نے اخلاقی طور پر معذرت کی تھی اور ساتھ ہی وزیر اعظم عمران خان کو اپنا استعفیٰ بھی بھیج دیا تھا'۔

انہوں نے کہا کہ 'میرا استعفیٰ اس وقت پارٹی چیئرمین کے پاس ہے جسے منظور کرنا یا نہ کرنا ان کی مرضی ہے، لیکن میں نے اپنی غلطی کا احساس کرتے ہوئے اپنا استعفیٰ انہیں بھیجا تھا'۔

فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ 'جہاں تک کراچی میں گیس اور بجلی کے مسائل ہیں تو دونوں کو حل ہونا چاہیے کیونکہ شہر قائد ملک کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور جس طرح کراچی کے عوام نے پی ٹی آئی کا ساتھ دیا ہے تو پارٹی کو اب ڈیلیور کرنا ہے'۔

مزید پڑھیں: فردوس شمیم نقوی ’کے فور‘ منصوبے کی عدم تکمیل پر حکومت سندھ، ایف ڈبلیو او پر برس پڑے

واضح رہے کہ 18 ستمبر کو فردوس شمیم نقوی نے کراچی میں گیس بحران پر اپنی ہی حکومت پر شدید تنقید کی تھی اور ساتھ ہی وزیراعظم عمران خان اور وزیر توانائی عمر ایوب کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

بعد ازاں ٹوئٹ میں انہوں نے اپنے بیان پر تمام پی ٹی آئی کارکنان سے معذرت کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ 'میرے کہنے کا مطلب یہ تھا کہ میں وزیر اعظم سے وزیر توانائی اور ایس ایس جی سی کی شکایت کروں گا، لیکن میرے الفاظ سے بات کے معنی بدل گئے تھے'۔

تاہم پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نے ان سے استعفیٰ طلب کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024