• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

اداکاری کے بعد ون ڈیزل کا گلوکاری کا آغاز

شائع September 27, 2020
اداکار ماضی میں میوزک منصوبوں پر کام کرتے رہے ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام
اداکار ماضی میں میوزک منصوبوں پر کام کرتے رہے ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام

ہولی وڈ اداکار ون ڈیزل کے ایکشن کو یوں تو اسکرین پر ہر کوئی پسند کرتا آیا ہے تاہم اب ان کے مداح انہیں گلوکاری کرتے ہوئے بھی دیکھ سکیں گے۔

53 سالہ ایکشن ہیرو اگرچہ کافی عرصے سے مداحوں سے گلوکاری کی دنیا میں قدم رکھنے کا وعدہ کرتے آ رہے تھے تاہم اب انہوں نے اپنا پہلا گانا بھی ریلیز کردیا۔

جی ہاں، ون ڈیزل نے اپنا پہلا گانا (Feel Like I Do) 'فیل لائک آئی ڈو' ریلیز کردیا، جو دیکھتے ہی وائرل ہوگیا۔

یو ایس اے ٹوڈے کے مطابق ون ڈیزل نے 'فیل لائک آئی ڈو' کو ڈی جے کریگو کے تعاون سے ریلیز کیا اور گانے کا ریویو معروف امریکی ریئلٹی شو 'دی کیلی کلارکسن شو' میں کیا گیا۔

ون ڈیزل نے ڈیبیو گانا ریلیز کے حوال سے اپنی سوشل میڈیا پوسٹس میں بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے گانے کو پسند کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

ون ڈیزل کے جاری کیے گئے گانے کی ویڈیو تاحال جاری نہیں کی گئی، ابھی گانے کی پوئٹری ویڈیو جاری کی گئی ہے، خیال کیا جا رہا ہے کہ جلد ہی گانے کی ویڈیو بھی جاری کردی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ’فاسٹ اینڈ فیوریس 9‘ پہلے سے بڑی فلم ہوگی، ون ڈیزل

ون ڈیزل اس وقت اپنی آنے والی ایکشن فلم ’فاسٹ اینڈ فیوریس 9‘ کی تکمیل میں مصروف ہیں، خبریں ہیں کہ ان کی مذکورہ فلم مکمل ہو چکی ہے تاہم کورونا کے باعث اس کی ریلیز تاخیر کا شکار ہے۔

ون ڈیزل نے 1990 میں کیریئر کا آغاز کیا تھا اور اب تک وہ تین درجن سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

شاندار ایکشن اداکاری کے باعث متعدد ایوارڈز جیتنے والے ون ڈیزل کو سب سے زیادہ شہرت ’فاسٹ اینڈ فیوریس‘ میں ڈومنک ٹریٹو ’ڈوم‘ کا کردار ادا کرنے سے ملی، تاہم انہوں نے متعدد دیگر ایکشن فلموں میں بھی شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے۔

ون ڈیزل اگرچہ ماضی میں میوزک منصوبوں پر کام کرتے رہے ہیں، تاہم اب انہوں نے باضابطہ طور پر گلوکاری کا آغاز بھی کردیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024