• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ڈیمی لوواٹو اور میکس ارچ نے منگنی کے 2 ماہ بعد راہیں جدا کرلیں

شائع September 26, 2020
دونوں کی جانب سے رواں برس جولائی میں انسٹاگرام پر منگنی کا اعلان کیا گیا تھا— فوٹو: اے پی
دونوں کی جانب سے رواں برس جولائی میں انسٹاگرام پر منگنی کا اعلان کیا گیا تھا— فوٹو: اے پی

امریکی اداکارہ و گلوکارہ ڈیمی لوواٹو نےمنگنی کے 2 ماہ بعد ہی میکس ارچ سے تعلق ختم کرلیا۔

ڈیمی لوواٹو سے قریب ایک شخص نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ڈیمی لوواٹو اور ان کے منگیتر نے راہیں جدا کرلی ہیں۔

اے پی کی رپورٹ کے مطابق دونوں کی جانب سے رواں برس جولائی میں انسٹاگرام پر منگنی کا اعلان کیا گیا تھا۔

گلوکارہ نے منگیتر کے ساتھ رومانوی انداز میں کچھوائی گئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اس پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا تھاکہ انہیں میکس ارچ جیسا شخص محبت کےلیے میسر ہوا۔

دونوں امریکی گلوکاروں کے درمیان رواں برس ہی تعلق کا آغاز ہوا تھا جس کے بعد انہوں نے منگنی کرلی تھی۔

— فائل فوٹو: اے پی
— فائل فوٹو: اے پی

28 سالہ ڈیمی لوواٹو نے کئی گولڈ اور پلاٹینم البمز ریلیز کی ہیں اور ڈزنی چینل کی ٹی وی فلم کیمپ راک میں بھی ان کا کردار سامنے آیا تھا۔

رواں برس انہوں نے کئی سنگلز ریلیز کیے اور گریمیز میں گانا گایا جبکہ سپر باؤل میں قومی ترانہ پڑھا تھا۔

خیال رہے کہ ڈیمی لواٹو نے بطور چائلڈ آرٹسٹ ہی اپنا کیریئر شروع کیا، انہوں نے پہلے پہل ٹیلی وژن پر اداکاری کی، بعد ازاں انہوں نے گلوکاری اور شاعری میں بھی قسمت آزمائی۔

اب تک ڈیمی لواٹو 9 سے زائد فلموں اور 2 درجن سے زائد ڈراموں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

وہ اپنی ذہنی صحت، جنسی رجحانات اور نشے کی عادت کی وجہ سے خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں، جولائی 2018 میں وہ اس وقت خبروں میں آئی تھیں جب وہ اپنی رہائش گاہ پر بے ہوشی کی حالت میں پائی گئی تھیں۔

ڈیمی لواٹو کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا اور وہ 4 دن تک انتہائی تشویش ناک حالت میں رہی تھیں۔

بعد ازاں ڈاکٹرز نے تصدیق کی کہ اداکارہ حد سے زیادہ نشہ کرنے کی وجہ سے بے ہوش ہوگئی تھیں اور وہ مرتے مرتے بچی ہیں۔

حد سے زیادہ نشہ کرنے کے باعث وہ 2 ہفتوں تک ہسپتال اور منشیات کے بحالی مرکز میں زیر علاج رہی تھیں تاہم چند ماہ بعد ہی انہوں نے میوزک میں واپسی کی۔

ماضی میں بھی وہ حد سے زیادہ نشہ کرنے کی وجہ سے ہسپتال داخل ہوچکی تھیں جب کہ وہ ذہنی صحت کے مسائل کے باعث بھی بحالی مرکز اور ہسپتالوں میں زیر علاج رہی ہیں۔

دوسری جانب میکس ارچ جنہوں نے دی ینگ اور دی ریسٹ لیس میں ایمی کے مختلف ایوارڈز میں نامزد ہوئے، انہوں نے مختلف ٹی وی شوز اور فلموں میں بھی اداکاری کی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024