• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بچپن میں ویڈیو گیمز کھیلنا یادداشت کو بہتر بنانے کیلئے مفید قرار

شائع September 24, 2020
یہ بات ایک تحقیق میں سامنے آئی — شٹر اسٹاک فوٹو
یہ بات ایک تحقیق میں سامنے آئی — شٹر اسٹاک فوٹو

ویسے تو کہا جاتا ہے کہ ویڈیو گیمز کھیلنے کی لت بچوں کی ذہنی نشوونما کے لیے نقصان دہ ہوسکتی ہے۔

مگر اب ایک تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس سے ویڈیو گیمز کھیلنے کی عادت آنے والے برسوں میں بچوں کی یادداشت کو بہتر بنانے میں مدد دیتی ہے۔

یہ بات اسپین میں ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آئی۔

اوپن یونیورسٹی آف کیتلونیا کی تحقیق میں بتایا گیا کہ ویڈیو گیمز کھیلنا چھوڑنے کے بعد بھی اس کے نتیجے میں برسوں تک دماغ میں مختلف تبدیلیاں ہوتی ہیں۔

جریدے فرنٹیئرز ان ہیومین نیوروسائنسز میں شائع تحقیق میں 18 سے 40 سال کی عمر کے 27 افراد کو شامل کیا گیا تھا جن میں سے کچھ ویڈیو گیمز کھیلتے رہے تھے جبکہ دیگر اس سے دور رہے تھے۔

محققین نے بتایا کہ لڑکپن سے قبل جو افراد گیمز کے شوقین تھے، چاہے بہت کم وقت کے لیے کھیلتے ہوں، وہ ورکنگ میموری کے ٹیسٹوں میں زیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے، جس کے لیے ذہنی استحکام اور تفصیلات پر عبور کی ضرورت ہوتی ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ جن لوگوں کو بچپن میں ویڈیو گیمز کھیلنے کا شوق نہیں تھا انہیں تفصیلات کے تجزیہ اور ذہن نشین کرنے کے ذہنی عمل میں بہتری جیسے فوائد حاصل نہیں ہوئے۔

درحقیقت وہ گیمز کھیلنے والوں کے مقابلے میں کچھ سست تھے۔

تحقیق کے مطابق جو افراد بچپن میں گیمز کھیلنے کے شوقین تھے وہ تھری ڈی اشیا کی پراسیسنگ میں زیادہ بہتر ثابت ہوئے۔

اس تحقیق میں رضاکاروں کا جائزہ ایک ماہ تک لیا گیا اور ان کی ذہنی صلاحیتوں بشمول ورکنگ میموری کا جائزہ 3 نکات کے ذریعے لیا گیا۔

ان 3 نکات میں ویڈیو گیمنگ کی تربیت شروع کرنے سے قبل، تربیت کے اختتام اور اس کے 15 دن بعد کا جائزہ شامل تھا جبکہ سپر ماریو 64 کو تحقیق کے لیے استعمال کیا گیا۔

تحقیق میں آلات کے ذریعے جائزہ لیا گیا کہ دماغی سرگرمیوں میں عارضی طور پر کیا تبدیلیاں آرہی ہیں۔

محققین کا کہنا تھا کہ مقناطیسی لہروں کو کھوپڑی کی سگطح پر استعمال کرنے سے دماغی تحرک کا اندازہ لگایا گیا۔

انہووں نے دریافت کیا کہ ویڈیو گیمز کی اقسام ذہنی افعال پر مختلف طریقوں سے اثرانداز ہوسکتی ہیں۔

محققین کے مطابق گیمز کھیلنے سے لوگوں کے اندر انہیں کھیلنے کا اشتیاق بڑھتا ہے اور اس کے لیے دماغی وسائل کو مسلسل استعمال کرنا ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ویڈیو گیمز ہماری ذہنی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کا اچھا ذریعہ ہے جس پر کوئی توجہ بھی نہیں دیتا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024