• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

پاکستانی عوام چینی صدر کے دورے کے منتظر ہیں، وزیراعظم

شائع September 22, 2020
چینی سفیر نے دونوں ممالک کو مزید قریب لانے کے لیے وزیراعظم کے کردار کو سراہا — فوٹو بشکریہ وزیراعظم ہاؤس ٹوئٹر اکاؤنٹ
چینی سفیر نے دونوں ممالک کو مزید قریب لانے کے لیے وزیراعظم کے کردار کو سراہا — فوٹو بشکریہ وزیراعظم ہاؤس ٹوئٹر اکاؤنٹ

اسلام آباد: چینی سفیر سے ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان نے انہیں باور کروایا ہے کہ پاکستانی عوام چینی صدر شی چن پنگ کو ملک میں خوش آمدید کہنے کے لیے منتظر ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چینی سفیر سے الوداعی ملاقات کے دوران یہ پیغام دیا۔

مزید پڑھیں: سی پیک دونوں ممالک کے مشترکہ مستقبل کا اہم منصوبہ ہے، چینی صدر

وزیراعظم نے معاشی اور اقتصادی تبدیلی کے لیے چینی قیادت کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ غربت کے خاتمے کے لیے بیجنگ کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات سے بہت کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے۔

عمران خان نے پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات، ‘تمام حالات میں حکمت عملی پر مشتمل شراکت داری’ کو مزید مستحکم کرنے کے لیے سفیر یاؤ جنگ کی کوششوں کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ ان کی پاکستان میں سفیر کے طور پر موجودگی کے دوران پاک چائنا اقتصادی راہداری اپنے دوسرے مرحلے میں داخل ہوئی، جس میں اب صنعتوں، ذراعت اور معاشی و اقتصادی ترقی کو ہدف بنایا جائے گا۔

دوسری جانب چینی سفیر نے دونوں ممالک کو مزید قریب لانے کے لیے وزیراعظم کے کردار کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں: بیجنگ ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا، چینی صدر

سابق سفیر نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے غربت کے خاتمے کے لیے ذاتی سطح پر کی جانے والی کوششوں سے نہ صرف پاکستان بلکہ خطے کو بھی استحکام اور بے پناہ فوائد حاصل ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کووڈ 19 کو محدود کرنے کے لیے پاکستان کی جانب سے نافذ کیے جانے والے لاک ڈاؤن کی حکمت عملی کو بین الاقوامی طور پر کامیابی کے طور پر سراہا گیا اور دیگر کو بھی اس کی پیروی کرنی چاہیے۔

چینی سفیر نے کہا کہ وہ پاکستان میں گزارے گئے وقت کی یادیں ساتھ لے کر جارہے ہیں اور ‘میری خواہش ہے کہ پاکستان اور چائنا کے تعلقات مزید مستحکم ہوں’۔

وزیراعظم نے چینی سفیر کی جانب سے دونوں ممالک کے تعلقات کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں کو سراہا اور خواہش ظاہر کی کہ وہ اپنی کوششوں میں کامیاب رہیں۔

مزید پڑھیں: صدر شی جن پنگ کا دورہ پاکستان ری شیڈول کردیا گیا ہے، چینی سفیر

خیال رہے کہ یاؤ جنگ پاکستان میں اکتوبر 2017 سے ستمبر 2020 تک سفارت کار کی حیثیت سے تعینات رہے، یہ ان کی پاکستان میں تیسری تعیناتی تھی۔

سبسڈیز سے متعلق اجلاس کی صدارت

اس سے قبل وزیراعظم کی سربراہی میں سبسڈیز سے متعلق ایک اجلاس ہوا، جس میں انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ سبسیڈیز کی غریب عوام تک منتقلی کو یقین بنائیں، 'یہ حکومت کی ترجیحات میں سے ہے کہ غربت کے خاتمے کے لیے سبسڈیز فراہم کی جائے’۔

عمران خان نے سبسڈی کے طریقہ کار کو بہتر کرنے کے لیے اصلاحات پر زور دیا اور کہا کہ اس حوالے سے موجود خامیاں ایسی اسکیمز سے دیگر لوگوں کو اپنے مقاصد کے حصول کے لیے فوائد حاصل کرنے کا موقع دیتی ہیں۔


یہ رپورٹ 22 ستمبر 2020 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024