ایران میں کورونا کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ
ایران میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 341 نئے کیسز رپورٹ ہوئ جو رواں برس جون کے بعد پہلی مرتبہ ایک دن میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔
ایران کی سرکاری ٹی وی کو ایک انٹرویو میں ترجمان وزارت صحت نے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 25 ہزار 481 ہوگئی ہے۔
سیما سادات کا کہنا تھا کہ کورونا سے مزید 177 افراد انتقال کرگئے اور ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بھی بڑھ کر 24 ہزار 478 ہوچکی ہے۔
ایرانی حکام نے خبر دار کیا ہے کہ کورونا کی تیسری لہر تیز ہونے کاخدشہ ہے اور اس کی وجہ عوام کی جانب سے حکومتی ہدایات پر عمل نہ کرنا قرار دیا۔