• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

مسلم خاتون سپر ہیرو سیریز بنانے کیلئے شرمین عبید سمیت 4 مسلم ہدایت کار اکٹھے

شائع September 20, 2020
ٹی وی سیریز کو کب تک ریلیز کیا جائے گا یہ واضح نہیں ہے—اسکرین شاٹ/ فیس بک
ٹی وی سیریز کو کب تک ریلیز کیا جائے گا یہ واضح نہیں ہے—اسکرین شاٹ/ فیس بک

ہولی وڈ کے معروف فلم اسٹوڈیو اور کومک بک پبلشر ’مارول کومکس‘ نے مئی 2018 میں اس بات کی تصدیق کی تھی کہ ادارہ جلد ہی پہلی مسلم خاتون سپر ہیرو کو جلد اسکرین پر لائے گا۔

ابتدائی طور پر کہا گیا تھا کہ پہلی مسلم خاتون سپر ہیرو کردار کمالہ خان کو ممکنہ طور پر فلموں میں متعارف کرایا جائے گا، تاہم اب خبر سامنے آئی ہے کہ ابتدائی طور پر مذکورہ کردار کو ٹی وی سیریز میں پیش کیا جائے گا۔

اور مسلم خاتون سپر ہیرو کمالہ خان کے کردار پر بنائی جانے والی ٹی وی سیریز کے لیے مارول کومک نے آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے سمیت 4 ہدایت کاروں کی خدمات حاصل بھی کرلیں۔

یہ بھی پڑھیں: پہلی مسلم خاتون سپر ہیرو فلم بنائے جانے کا امکان

جی ہاں، مارول کومکس اب پاکستانی نژاد پہلی مسلم سپر ہیرو کمالہ خان کے کردار پر ٹی وی سیریز بنائے گا، جس کی ہدایات 4 مسلم ہدایت کار دیں گے۔

کمالہ خان کا کردار 2014 میں متعارف کرایا گیا تھا—مارول کومک
کمالہ خان کا کردار 2014 میں متعارف کرایا گیا تھا—مارول کومک

شوبز ویب سائٹ ہولی وڈ رپورٹر کے مطابق پہلی مسلم خاتون سپر ہیرو پر بنائی جانے والی ٹی وی سیریز کو ڈزنی پلس پر پیش کیا جائے گا اور اس سیریز کو بنانے کے لیے مارول اسٹوڈیو نے 4 نامور ہدایت کاروں کی خدمات حاصل کرلیں۔

پہلی مسلم خاتون کی ٹی وی سیریز بنائے جانے کے لیے آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم شرمین عبید چنائے، بھارتی نژاد امریکی مسلم فلم ساز میرا مینن اور بیلجیم نژاد امریکی مسلم فلم ساز عادل ال عربی اور بلال فلاح کی خدمات حاصل کرلی گئیں۔

کمالہ خان دراصل ایک پاکستانی نژاد لڑکی کا کردار ہے—فوٹو: سیگمنٹ نیکسٹ
کمالہ خان دراصل ایک پاکستانی نژاد لڑکی کا کردار ہے—فوٹو: سیگمنٹ نیکسٹ

رپورٹ کے مطابق چاروں ہدایت کار کمالہ خان کے کردار پر بنائی جانے والی سپر ہیرو ٹی وی سیریز کی ہدایات دیں گے اور ممکنہ طور پر چاروں ہدایت کار الگ الگ قسطوں کی ہدایات دیں گے۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ بلال فلاح اور عادل ال عربی مشترکہ طور پر کچھ قسطوں کی ہدایات دیں گے جب کہ شرمین عبید چنائے اور میرا مینن بھی مشترکہ طور پر کچھ فلموں کی ہدایات دیں گی، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

مزید پڑھیں: ’ہلک‘ کی کزن’ شی ہلک‘ اسکرین پر آنے کو تیار

ابھی یہ بھی واضح نہیں ہے کہ ٹی وی سیریز کی شوٹنگ کب شروع ہوگی اور سیریز کو کب تک ریلیز کیا جائے گا، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ آئندہ سال کے وسط تک ممکنہ طور پر سیریز کی شوٹنگ شروع کردی جائے گی۔

ہدایت کاروں کی خدمات حاصل کرنے کے بعد اب مارول اسٹوڈیو کمالہ خان کا کردار ادا کرنے کے لیے اداکارہ کی تلاش میں ہے اور اسٹوڈیو کی کوشش ہے کہ انہیں کوئی ایسی اداکارہ ملے جن کا تعلق پاکستان سے ہو۔

کمالہ خان کا کردار بھی پاکستانی نژاد ہے، اس وجہ سے اسٹوڈیو کی ٹیم کی کوشش ہے کہ اداکارہ بھی پاکستانی نژاد ہونی چاہیے۔

ہولی وڈ رپورٹر کے مطابق مارول ’مارول اسٹوڈیو‘ کے صدر کیون فیج نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ کمالہ خان پر ٹی وی سیریز بنائے جانے کے بعد مذکورہ کردار کو فلموں میں بھی پیش کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ مسلم خاتون سپر ہیرو کردار کمالہ خان کومارول کومکس نے پہلی بار 2014 میں ’مس مارول‘ کی کتاب میں متعارف کرایا تھا، اسی کتاب میں دوسرے خواتین سپر ہیرو کردار بھی متعارف کرائے گئے تھے۔

کمالہ خان کا کردار کون نبھائے گا ابھی کہنا قبل از وقت ہے—فوٹو: ڈیمرگ اسٹوڈیو
کمالہ خان کا کردار کون نبھائے گا ابھی کہنا قبل از وقت ہے—فوٹو: ڈیمرگ اسٹوڈیو

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024