• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ارطغرل غازی ہمارا نہیں لیکن نند ڈراما تو بالکل ہمارے جیسا ہے، فائزہ حسن

شائع September 19, 2020
فائزہ حسن اس ڈرامے سے قبل ایک پاکستانی فلم لوڈ ویڈنگ میں بھی نند کا کردار ادا کرتی دکھائی دی تھی—فوٹو:اسکرین شاٹ
فائزہ حسن اس ڈرامے سے قبل ایک پاکستانی فلم لوڈ ویڈنگ میں بھی نند کا کردار ادا کرتی دکھائی دی تھی—فوٹو:اسکرین شاٹ

پاکستانی اداکارہ فائزہ حسن آج کل ' نند' ڈرامے میں ولن کا کردار ادا کررہی ہیں اور اس ڈرامے کے حوالے سے ان کا کہنا ہے یہ تو بالکل ہمارے جیسا ہے۔

فائزہ حسن نجی چینل اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر ہونے والے ڈراما سیریل ' نند' ایک ایسی نند کا کردار ادا کررہی ہیں جو حسد کی وجہ سے اپنے ہی بھائی کی زندگی خراب کرتی ہے اور بھابھی پر الزام لگا کر اسے سطلاق دلوادیتی ہے۔

یہ ڈراما ہفتے میں 4 دن نشر ہوتا ہے جس میں منال خان ، شہروز سبزواری، اعجاز اسلم، ایاز سمو، ٹیپو شریف، سنبل انصاری، فضا حسن، مہوش قریشی اور دیگر اداکار شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: 'لوڈ ویڈنگ' کے فلمساز کا 2020 میں دو نئی فلمز ریلیز کرنے کا اعلان

اس ڈرامے کی کہانی ثمینہ اعجاز نے لکھی ہے اور اپنی کہانی اور بہترین اداکاری کی وجہ سے یہ ڈراما آج کل بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔

نند ڈرامے میں اپنے کردار سے متعلق فائزہ حسن نے کہا کہ وہ اس سے بھی زیادہ خطرناک کردار کرسکتی ہیں کیونکہ وہ ایک اداکارہ ہیں اور یہ ان کا کام ہے۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر انہیں معصوم عورت کا کردار دیا جائے گا تو وہ بھی ادا کریں گی کیونکہ یہ ان کا کام ہے کہ وہ اپنے کردار کو 100 فیصد سے بھی بہتر انداز میں ادا کرے۔

خیال رہے کہ اداکارہ اس ڈرامے سے قبل ایک پاکستانی فلم 'لوڈ ویڈنگ' میں بھی نند کا کردار ادا کرتی دکھائی دی تھیں۔

انڈیپنڈنٹ اردو کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ فلم لوڈ ویڈنگ میں نند کا کردار ادا کرنے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ایسا بہت مرتبہ ہوتا ہے کہ اداکاروں کو ایک ہی رشتے کا کردار ادا کرنا پڑتا ہے لیکن اس فلم کی نند اس ڈرامے کی نند سے بہت مختلف ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بطور اداکار ہمیں مختلف کردار مختلف انداز میں کرنے ہوتے ہیں۔

پاکستانی ڈراموں کو روایتی ساس، نند کی کہانی سے آگے بڑھنا چاہیے سے متعلق سوال پر فائزہ حسن کا کہنا تھا کہ ڈراموں کو اس موضوع سے آگے بڑھنا چاہیے۔

ملک میں مقبولیت کے ریکارڈ توڑنے والے ترک ڈرامے ارطغرل غازی سے متعلق فائزہ حسن نے کہا کہ وہ ہمارا نہیں ہے نا، ہم اسے دیکھ رہے ہیں اور دیکھنا چاہیے لیکن وہ ڈراما ہمارا نہیں ہے۔ '

یہ بھی پڑھیں: لوڈ ویڈنگ : ایک اہم مسئلے پر روشنی ڈالنے والی کہانی

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ویب سیریز ' چڑیلز' کافی حد تک ہمارے جیسی کہانی ہے اور کسی حد تک نہیں ہے لیکن نند ڈراما تو بالکل ہمارے جیسا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ڈرامے سے متعلق یوٹیوب پر عوام کی رائے دیکھی جائے تو کئی نے لکھا ہے کہ ان کے ساتھ ایسا ہوچکا ہے۔

فلم لوڈویڈنگ اور ڈراما نند میں اپنے کرداروں سے متعلق انہوں نے کہا کہ فلم کی نند غریب تھی، جس کی زندگی کا مقصد شادی تھا اور وہاں جہیز کا مسئلہ تھا، وہ ایک گاؤں کی غیر تعلیم یافتہ عورت تھی۔

فائزہ حسین کا مزید کہنا تھا کہ ڈرامے کی نند تو خوشحال ہے اس کے پاس سب کچھ ہے مگر وہ پھر بھی خوش نہیں ہے۔

یہاں یہ بات مدنظر رہے کہ فائزہ حسن اس ڈرامے کے ٹائٹل کا کردار ادا کررہی ہیں جبکہ عموماً ڈرامے کے نام ہیروئن پر ہوتے ہیں اور وہ ولن کا کردار ادا کررہی ہے۔

اس حوالے سے فائزہ حسن کا کہنا تھا کہ یہ بہت اچھی بات ہے کہ اس ڈرامے کی وجہ سے یہ رویہ تبدیل ہورہا ہے۔

ساتھ ہی انہوں نےکہا کہ وہ ہمیشہ ایسے ہی کردار کا انتخاب کرتی ہیں جس کے گرد کہانی گھوم رہی ہو۔

فائزہ حسن نے کہا کہ خوبصورت لڑکے اور لڑکی کی کہانی تو ہر دوسرے ڈرامے میں ہوتی ہے اس لیے میں ولن کے کردار کی پروا نہیں کرتی۔

اداکارہ برطانیہ میں رہتی ہیں اور ڈراما سیریل ’نند‘ کے لیے پاکستان آئی تھیں مگر عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے ڈرامے کی عکسبندی روک دی گئی تھی جس کے بعد اب وہ دوبارہ پاکستان آکر ڈرامے کی شوٹنگ مکمل کروارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈرامے سے بہت سے لوگ وابستہ ہیں اس لیے انہیں یہ کام مکمل کرنا ہی تھا، انہوں نے مزید کہا کہ شروع میں کورونا وائرس کا ڈر بھی تھا لیکن پاکستان آنے کے چند دن بعد یہ خوف ختم ہوگیا تھا اور اب تو لگتا ہے کہ پاکستان میں کورونا ہے ہی نہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024