• KHI: Fajr 5:24am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 4:59am Sunrise 6:22am
  • ISB: Fajr 5:06am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:24am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 4:59am Sunrise 6:22am
  • ISB: Fajr 5:06am Sunrise 6:31am

پی ایس ایل کے انٹرنیشنل میڈیا رائٹس پارٹنر سے معاہدہ ختم

شائع September 18, 2020
پاکستان کرکٹ بورڈ نے معاہدے کی خلاف ورزی پر معاہدہ ختم کیا— فائل فوٹو: اے ایف پی
پاکستان کرکٹ بورڈ نے معاہدے کی خلاف ورزی پر معاہدہ ختم کیا— فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے معاہدے کی سنگین خلاف ورزی پر پاکستان سپر لیگ 2020 کے انٹرنیشنل میڈیا رائٹس پارٹنر سے معاہدہ ختم کردیا ہے۔

پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے 2019 سے 2021 تک کے میڈیا رائٹس ٹیک فرنٹ انٹرنیشنل ایف ایڈ ای کو دیے تھے تاہم واجبات کی ادائیگی سمیت متعدد مرتبہ منٹریکٹ کی سنگین خلاف ورزی پر اب یہ معاہدہ ختم کردیا ہے۔

پی ایس ایل کے پراجیکٹ ایگزیکٹو شعیب نوید نے کہا کہ پی سی بی ایک پیشہ ورانہ ادارہ ہے جو شفافیت سے کام کرتا ہے، متعدد مرتبہ یاد دہانی اور رابطے کے باوجود پارٹنر اپنی ذمے داریاں اور معاہدے کی پاسداری میں ناکام رہا جس کی وجہ سے پی سی بی کے پاس معاہدے کو ختم کرنے کے سوا کوئی چارہ نہ رہا۔

پی ایس ایل کے پراجیکٹ ایگزیکٹو نے مزید کہا کہ پی سی بی کے لیے اس معاہدے کو اس وقت ختم کرنا اس لیے بھی ضروری ہے کیونکہ پی ایس ایل کے آئندہ ایونٹ کے لیے نئے شراکت دار کو ڈھونڈنے کے لیے اب مناسب وقت مل جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پی سی بی نے بین الاقوامی علاقوں کے لیے متعلقہ براڈ کاسٹرز اور مختلف سب لائسنس سے رابطے بھی شروع کردیے ہیں جبکہ پی ایس ایل 2021 کے لیے ایک مربوط میڈیا رائٹس پالیسی اسٹریٹیجی تیار کرنے کا عمل بھی شرع کردیا ہے۔

بورڈ نے کہا کہ ہم اپنے نقصان کو پورا کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں اور اس سلسلے میں لیگ اور اس کے تام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے مفادات کو پیش نظر رکھتے ہوئے سخت ترین اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 4 نومبر 2024
کارٹون : 3 نومبر 2024