• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

اسلام آباد میں جرائم: امریکی شہریوں کیلئے انتباہ جاری

شائع September 15, 2020
امریکی شہریوں کو بینک اور اے ٹی ایم مشین استعمال کرتے وقت چوکس رہنے کی ہدایت—فائل فوٹو
امریکی شہریوں کو بینک اور اے ٹی ایم مشین استعمال کرتے وقت چوکس رہنے کی ہدایت—فائل فوٹو

اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو دارالحکومت میں جرائم کی تعداد میں اضافے پر متنبہ کیا ہے۔

امریکی سفارت خانے نے دارالحکومت میں مقیم امریکی شہریوں کو آگاہ کرتے ہوئے الرٹ جاری کیا کہ شہر میں چوری، مسلح ڈکیتی اور موبائل فون، پرس اور آٹوموبائل کی چوری سمیت جرائم کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

مزیدپڑھیں: اسلام آباد میں تھانہ رمنا کے حدود میں ڈکیتی کی واردات

امریکی سفارتخانے کی ویب سائٹ پر جاری الرٹ میں کہا گیا کہ امریکی سفارتخانے کو اسلام آباد میں اسٹریٹ کرائم میں حالیہ اضافے کے بارے میں اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

اس میں مزید کہا گیا کہ اس طرح کے بیشتر واقعات جی ، ایف۔6 ، ایف۔ 7، ایف۔ 10 ، آئی ۔9 اور آئی۔ 10 میں ہورہے ہیں۔

امریکی حکام نے اپنے شہریوں کو خبردار کیا کہ پولیس کو دی جانے والی جرائم کی اطلاع کے بعد ان کے ردعمل کا وقت غیر متوقع ہوسکتا ہے۔

انہوں نے مذکورہ علاقوں میں سفر کرنے والے امریکی شہریوں اور خاص طور پر بازاروں کا دورہ کرتے وقت احتیاط برتنے اور چوکس رہنے کی ہدایت کی۔

مزیدپڑھیں: اسلام آباد میں فائرنگ سے پاک فوج کا میجر قتل

سفارتخانے نے امریکی شہریوں سے کہا کہ وہ اپنی شناخت کو نظروں میں آنے سے بچانے کی کوشش کریں اور مہنگے زیورات، گھڑیاں پہننے سے گریز کریں جبکہ بینکوں یا اے ٹی ایم پر جاتے وقت چوکس رہیں۔

انتباہ میں کہا گیا کہ 'اس کے علاوہ آس پاس کے ماحول سے آگاہ رہیں اور سیکیورٹی اپ ڈیٹ حاصل کرنے کے لیے سیف ٹریولر انرولمنٹ پروگرام (ایس ٹی ای پی) میں اندراج کرائیں۔


یہ خبر 15 ستمبر 2020 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024