• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 4:59pm Isha 6:27pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 4:59pm Isha 6:27pm
شائع September 13, 2020

بلڈ شوگر سے بچنے کا نسخہ تو آپ کے کچن میں چھپا ہے


زندگی کس کو پیاری نہیں ہوتی مگر اچھی صحت کے بغیر جینا آسان نہیں ہوتا اور وہ جہنم جیسی لگنے لگتی ہے اور موجودہ عہد میں جو مرض انسانوں کے لیے سب سے زیادہ مہلک ثابت ہو رہا ہے وہ ذیابیطس ہے۔

ذیابیطس وہ مرض ہے جو دیمک کی طرح خاموشی سے انسانی جسم کے اندرونی اعضا کو چاٹ جاتا ہے اور اگر اس کے بارے میں بروقت معلوم نہ ہوسکے تو یہ بینائی سے محرومی سے لے کر گردوں کے فیل ہونے اور دیگر لاتعداد طبی مسائل کا سبب بنتا ہے۔

حیرت انگیز طور پر ذیابیطس ٹائپ ٹو کے شکار 25 فیصد افراد کو اس کا شکار ہونے کا علم ہی نہیں ہوتا تو یہ ضروری ہے کہ بلڈ شوگر چیک اپ کرانا معمول بنالیا جائے۔

تاہم اگر آپ اکثر بلڈ شوگر کو چیک کراتے رہتے ہیں اور ہر بار اس میں اضافہ دیکھنے میں آتا ہے تو یہ خطرے کی گھنٹی ہے۔

یہاں کچھ ایسی غذائیں بتائی جارہی ہیں جو بلڈ شوگر کی سطح کو صحت مند لیول پر لانے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

سی فوڈ

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

سی فوڈ بشمول مچھلی متعدد اقسام کے پروٹین، صحت بخش چکنائی، وٹامنز، منرلز اور اینٹی آکسائیڈنٹس بلڈ شوگر لیول کو کنٹرول کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔

بلڈ شوگر کنٹرول کے لیے پروٹین ضروری جز ہے جو کھانے کے بعد اس کے ہضم ہونے کی رفتار سست کرنے کے ساتھ بلڈ شوگر کی سطح میں تیزی سے اضافے کی روک تھام کرتا ہے جبکہ پیٹ کو دیر تک بھرے رکھنے کا احساس بھی بڑھاتا ہے۔

مزید براں پروٹین بسیار خوری کی روک تھام کے ساتھ اضافی جسمانی چربی کو گھلانے میں بھی مدد دیتا ہے، یہ دونوں صحت مند بلڈ شوگر کی سطح کے لیے ضروری ہیں۔

چربی والی مچھلی کا استعمال بلڈ شوگر کی سطح کو کنٹرول میں رکھنے میں مددگار ہے۔

موٹاپے کے شکار افراد پر ہونے والی ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ہر ہفتے 750 گرام مچھلی کھانے سے کھانے کے بعد بلڈشوگر لیول کی سطح میں نمایاں حد تک بہتری آتی ہے۔

میٹھا کدو اور اس کے بیج

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

میٹھے کدو میں فائبر اور اینٹی آکسائیڈنٹس کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے اور بلڈ شوگر کو بڑھنے سے روکنے کے لیے اچھا انتخاب ہے۔

کدو میں ایسے کاربوہائیڈریٹس ہوتے ہیں جو بلڈ شوگر کو ریگولیٹ کرنے میں مددگار ثابت ہوئے ہیں، جانوروں اور انسانوں پر ہونے والی تحقیقی رپورٹس میں کدو کے ایکسٹریکٹ اور سفوف بلڈ شوگر کی سطح میں نمایاں کمی کے لیے مفید ثابت ہوئے ہیں۔

تاہم اس حوالے سے تحقیق کی ضرورت ہے کہ کدو کو کس شکل میں کھانا بلڈ شوگر کے حوالے سے مفید ثابت ہوسکتا ہے۔

کدو کے بیج بھی صحت بخش چکنائی اور پروٹینز سے بھرپور ہوتے ہیں اور بلڈ شوگر کنٹرول کے لیے بہترین ہیں۔

ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ 65 گرام بیجوں کا استعمال کھانے کے بعد بلڈشوگر کی سطح میں 35 فیصد تک کم لاسکتا ہے۔

گریاں

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

تحقیقی رپورٹس میں ثابت ہوا ہے کہ گریاں کھانا بلڈ شوگر کی سطح کو ریگولیٹ کرنے کا ایک موثر ذریعہ ثابت ہوسکتا ہے۔

ذیابیطس ٹائپ ٹو کے شکار 25 افراد پر ہونے والی ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ مونگ پھلی اور بادام کی کچھ مقدار کو دن بھر کھانا خالی پیٹ اور کھانے کے بعد بلڈ شوگر لیول کو کم کرتا ہے۔

ایک اور تحقیق میں دریافت کای گیا کہ روزانہ 56 گرام گریوں کو کھانا خالی پیٹ بلڈ شوگر اور ہیموگلوبن اے 1 سی کو نمایاں تک کم کرتا ہے، یہ ہیموگلوبن طویل المعیاد بنیادوں پر شوگر کنٹرول کا ایک اشارہ ہوتا ہے۔

بھنڈی

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

کیا آپ کو معلوم ہے کہ بھنڈی درحقیقت ایک پھل ہے مگر اسے بیشتر افراد سبزی سمجھتے ہیں؟ یہ بلڈ شوگر کی سطح کم کرنے والے اجزا جیسے فللیونوئڈز آینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہے۔

ترکی میں تو بھنڈی کے بیج عرصے سے ذیابیطس کے علاج کے لیے قدرتی ٹوٹکے کے طور پر استعمال ہوتے ہیں کیونکہ وہ بلڈ شوگر کی سطح میں کمی لانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

بھنڈی میں موجود پولی سیکرائڈ نامی کاربوہائیڈریٹس کو ذیابیطس کش مرکب مانا جاتا ہے جبکہ اس میں موجود فلونوئڈز اور دیگر اجزا بھی بلڈ شوگر کی سطح میں کمی لاتے ہیں۔

جانوروں میں تحقیقی رپورٹس میں اسے بلڈ شوگر میں کمی کے لیے مفید قرار دیا گیا ہے مگر انسانوں پر اس حوالے سے زیادہ کام نہیں ہوا۔

السی کے بیج

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

السی کے بیج فائبر اور صحت بخش چکنائی سے بھرپور ہوتے ہیں اور صحت کے لیے مفید ہوتے ہیں، خاص طور پر بلڈ شوگر کی سطح میں کمی لانے کے لیے۔

ذیابیطس ٹائپ ٹو کے 57 مریضوں پر ہونے والی ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ روزانہ 200 گرام دہی میں 30 گرام السی کے بیج ڈال کر کھانے سے ہیموگلوبن اے 1 سی کو نمایاں حد تک کم کرتا ہے۔

اسی طرح 25 تحقیقی رپورٹس کے ایک تجزیے میں دریافت کیا گیا کہ السج کے بیجوں کو کھانے سے بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے میں نمایاں مدد مل سکتی ہے۔

بیج اور دالیں

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

بیج اور دالیں متعدد اقسام کے غذائی اجزا جیسے میگنیشیم، فائبر اور پروٹین سے بھرپور ہوتے ہیں جو بلڈ شوگر کی سطح میں کمی کے لیے مفید ہیں۔

خاص طور پر حل ہونے والے فائبر اور مزاحمت کرنے والے نشاستہ سے کھانے کو ہضم کرنے کا عمل سست ہوتا ہے اور اس سے کھانے کے بعد بلڈ شوگر کے ردعمل میں بہتری آسکتی ہے۔

12 خواتین پر ہونے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ کالے چنے یا سفید چنے کا چاول میں اضافہ کھانے کے بعد بلڈ شوگر کی سطح میں نمایاں کمی لاتا ہے۔

دیگر تحقیقی رپورٹس میں بھی ثابت ہوا کہ بیجوں اور دالوں کو کھانا نہ صرف بلڈ شوگر ریگولیشن کے لیے مفید ہے بلکہ اس سے ذیابیطس کے خلاف بھی تحفظ ملتا ہے۔

تخم ملنگا

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

تخم ملنگا کا استعمال بھی بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے میں مدد فراہم کرسکتا ہے، تحقیقی رپورٹس میں ان بیجوں کے استعمال اور بلڈ شوگر کی سطح میں کمی کے ساتھ ساتھ انسولین کی حساسیت میں بہتری کے درمیان تعلق کو دریافت کیا ہے۔

جانورں پر ہونے والی 17 تحقیقی رپورٹس کے ایک حالیے تجزیے میں کہا گیا کہ تخ ملنگا کے استعمال سے انسولین کی حساسیت اور بلڈ شوگر کنٹرول میں مدد مل سکتی ہے جبکہ ذیابیطس کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

بیریز

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

لاتعداد تحقیقی رپورٹس میں بیریز کھانے کی عادت کو بلڈ شوگر کو قابو میں کرنے کے لیے مفید قرار دیا گیا ہے۔

بیریز فائبر، وٹامنز، منرلز اور اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہیں اور بلڈ شوگر کے مسائل کی روک تھام کے لیے ایک بہترین انتخاب ثابت ہوسکتی ہیں۔

تحقیقی رپورٹس میں ثابت ہوا ہے کہ اسٹرابیری، بلیو بیری اور بلیک بیریز بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے میں موثر ثابت ہوسکتی ہیں کیونکہ وہ انسولین کی حساسیت بڑھانے کے ساتھ خون میں گلوکوز کو صاف کرنے کا عمل بہتر کرنے والے پھل ہیں۔

جو اور جو کی بھوسی

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

جو اور جو کی بھوسی کو غذا کا حصہ بنانا بلڈ شوگر کی سطح کو بہتر بنانے میں مدد دے سکتا ہے جس کی وجہ ان میں موجود حل پذیر فائبر کی مقدار بہت زیادہ ہونا ہے، جو بلڈ شوگر کی سطح میں کمی لانے کے لیے موثر ہے۔

16 تحقیقی رپورٹس کے ایک تجزیے میں دریافت کیا گیا کہ جو کے استعمال سے ہیموگلوبن اے 1 سی اور خالی پیٹ بلڈ شوگر کی سطح میں نمایاں کمی لاتا ہے۔

10 افراد پر ہونے والی ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ سفید ڈبل روٹی کھانے سے قبل 27 گرام جو کی بھوسی کو پانی میں ملا کر پینا کھانے کے بعد بلڈ شوگر کو تیزی سے بڑھنے سے روکتا ہے۔

ترش پھل

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

اگرچہ ایسے بیشتر پھلوں میں مٹھاس کافی زیادہ ہوتی ہے مگر طبی سائنس کے مطابق ان کو کھانے سے بلڈ شوگر کی سطح میں کمی آسکتی ہے۔

ان پھلوں کو کھانے سے بلڈ شوگر پر ایسے اثرات مرتب نہیں ہوتے جو دیگر پھل جیسے تربوز اور انناس کھانے سے ہوسکتے ہیں۔

ترش پھل جیسے مالٹے اور گریپ فروٹ فائبر سے بھرپور ہوتے ہیں جبکہ ان میں نباتاتی مرکبات موجود ہوتے جو طاقتور ذیابیطس کش خصوصایت رکھتے ہیں۔

ان پھلوں کو کھانے سے انسولین کی حساسیت میں بہتری، ہیموگلوبن اے 1 سی میں کمی اور ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہونے کے خطرے سے تحفظ ملتا ہے۔

دہی

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

دہی کھانے کی عادت بلڈ شوگر کو ریگولیٹ کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔

ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ روزانہ ڈیڑھ سو گرام دہی کے استعمال سے کھانے کے بعد انسولین اور بلڈ شوگر لیول میں بہتری آسکتی ہے۔

انڈے

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

انڈے بہت پرغذائیت غذا ہے جو پروٹین، صحت بخش چکنائی، وٹامنز، منرلز اور اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں۔

کچھ تحقیقی رپورٹس میں انڈوں کے استعمال کو بہتر بلڈ شوگر کنٹرول سے منسلک کیا گیا ہے۔

موٹاپے کے شکار ایسے 42 بالغ افراد جو ذیابیطس یا پری ڈائیبیٹس کے شکار تھے، پر یونے والی ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ روزانہ ایک انڈا کھانے سے خالی پیٹ بلڈ شوگر کی سطح میں 4.4 فیصد کی نمایاں کمی آتی ہے، جبکہ انسولین کی حساسیت بھی بہتر ہوتی ہے۔

اسی طرح 7 ہزار سے زائد کورین شہریوں پر 14 سال تک جاری رہنے والی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ہر ہفتے 4 بار انڈوں کو کھانے سے ذیابیطس کا خطرہ 40 فیصد تک کم کرسکتا ہے۔

سیب

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

سیب ایسا پھل ہے جس میں حل پذیر فائبر اور نباتاتی مرکبات موجود ہیں اور یہ سب بلڈ شوگر کی سطح میں کمی اور ذیابیطس سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔

پونے 2 لاکھ سے زائد افراد پر ہونے والی ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ مخصوص پھل جیسے بلیوبیریز، انگور اور سیبوں کو کھانے سے ذیابیطس ٹائپ ٹو کا خطرہ نمایاں حد تک کم ہوتا ہے۔

ایک اور تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ چاول کھانے سے 30 منٹ قبل سیب کو جزوبدن بنانا کھانے کے بعد بلڈ شوگر کی سطح کو نمایاں حد تک کم کرسکتا ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Imran khawaja Sep 14, 2020 03:40am
Did not mention Kerela used by Chinese and other asian people.