• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

پنڈ دادن خان میں لڑکی کا گینگ ریپ کرنے والے تینوں ملزمان گرفتار

شائع September 13, 2020
متاثرہ لڑکی کو اس کے کزن نے دوستوں کے ہمراہ زیادتی کا نشانہ بنایا— فائل فوٹو: شٹر اسٹاک
متاثرہ لڑکی کو اس کے کزن نے دوستوں کے ہمراہ زیادتی کا نشانہ بنایا— فائل فوٹو: شٹر اسٹاک

صوبہ پنجاب کے ضلع جہلم کے شہر پنڈ دادن خان میں لڑکی کا گینگ ریپ کرنے والے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

پنڈ دادن خان میں تھانہ جلالپورشریف کی حدود میں واقع گاؤں پنن وال کی رہائشی لڑکی کو اس کے ماموں زاد بھائی نے اپنے دوستوں کے ہمراہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

مزید پڑھیں: کراچی: پی آئی بی کالونی میں کمسن بچی کا ریپ کے بعد قتل

ملزم علی محمد 7 ستمبر کو متاثرہ لڑکی اور اس کی قوت گویائی اور سماعت سے محروم بہن کو موبائل فون خریدنے کے بہانے ویرانے میں لے گیا۔

ملزم نے لڑکی کو اپنے دوستوں کے ہمراہ ریپ کیا اور اس کی قوت گویائی اور سماعت سے محروم بہن کو باندھ کر زدو کوب بھی کیا۔

بعدازاں ملزمان متاثرہ لڑکی اور اس کی بہن کو منڈی بہاالدین کے علاقے میں چھوڑ کر فرار ہو گئے جس کے بعد لڑکی نے والدین کے ہمراہ تھانہ جلالپورشریف پولیس کو کارروائی کی درخواست دی۔

یہ بھی پڑھیں: سیالکوٹ: گینگ ریپ کا نشانہ بننے والی 8 سالہ بچی دم توڑ گئی

پولیس نے ریپ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کروایا جس میں ریپ کی تصدیق ہو گئی جس کے بعد ڈی این اے کے لیے نمونے لیبارٹری بجھوا دیے گئے۔

پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر علی محمد اور اس کے دونوں دوستوں محسن اور انعام کو گرفتار کر لیا ہے اور واقعے کی تفتیش شروع کردی۔

واضح رہے کہ حالیہ کچھ سالوں میں ملک میں ریپ اور اجتماعی زیادتی کے واقعات تیزی سے رپورٹ ہو رہے ہیں۔

گزشتہ دنوں لاہور کے مضافات میں ملزمان فرانسیسی شہریت رکھنے والی خاتون کو ریپ کا نشانہ بنانے کے بعد ان کا اے ٹی ایم کارڈ کے کر فرار ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں: موٹروے پر مدد کی متلاشی خاتون کا 'ڈاکوؤں' نے 'گینگ ریپ' کردیا

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا تھا جب ایک خاتون اپنے بچوں کے ہمراہ گاڑی کا فیول ختم ہونے پر موٹروے پر کھڑی تھیں کہ 2 مسلح افراد وہاں آئے اور مبینہ طور پر خاتون اور ان کے بچوں کو مارا، جس کے بعد وہ انہیں قریبی کھیتوں میں لے گئے جہاں خاتون کا ریپ کیا گیا۔

اس سے قبل کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں ایک 5 سالہ بچی کی کچرے کے ڈھیر سے جلی ہوئی لاش ملی تھی جسے اس کے پڑوسی نے ریپ کرنے کے بعد قتل کردیا تھا۔

تبصرے (1) بند ہیں

shah husain Sep 13, 2020 09:49pm
آپ کی رائے awam ko apne bacho par khare nazar rakhna chaiye

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024