• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

گلوکاری کے بعد حدیقہ کیانی اداکاری کیلئے کے تیار

شائع September 10, 2020
ان ایکٹنگ ڈیبیو سے متعلق اداکارہ فریال محمود نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے آگاہ کیا—فوٹو: حدیقہ کیانی انسٹاگرام
ان ایکٹنگ ڈیبیو سے متعلق اداکارہ فریال محمود نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے آگاہ کیا—فوٹو: حدیقہ کیانی انسٹاگرام

پاکستان میوزک انڈسٹری کی مقبول ترین اور عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ حدیقہ کیانی ڈراما انڈسٹری میں بطور اداکارہ قدم رکھنے کے لیے تیار ہیں۔

پاکستان کی معروف گلوکارہ و موسیقار حدیقہ کیانی گلوکاری کے میدان میں کامیابی کے بعد اب اداکاری میں قسمت آزمانے کے لیے تیار ہیں۔

حدیقہ کیانی کے ایکٹنگ ڈیبیو سے متعلق اداکارہ فریال محمود نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے آگاہ کیا۔

مزید پڑھیں: حدیقہ کیانی کا ترکش زبان میں 'ارطغرل غازی' کو خراج تحسین پیش

فریال محمود نے حدیقہ کیانی کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں مداحوں کو یہ حیران کن خبر دی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

انہوں نے لکھا کہ یہ اب تک کا سب سے بڑا سرپرائز ہے کہ گلوکارہ حدیقہ کیانی ' رقیب سے' نامی ڈرامے میں اپنا ایکٹنگ ڈیبیو کریں گی۔

اپنی پوسٹ میں فریال محمود نے حدیقہ کیانی کی تعریف بھی کی اور لکھا کہ میں ہمیشہ یہی سوچتی تھی کہ آپ کی شخصیت کیسی ہوگی لیکن آپ کو جاننے کے بعد جو میں نے خوشی محسوس کی ہے وہ پہلے کبھی محسوس نہیں کی۔

فریال محمود نے مزید بتایا کہ حدیقہ کیانی اب جلد ایک نئے روپ میں دکھائی دیں گی اور ساتھ ہی لکھا کہ وہ اداکاری کی دنیا میں حکمرانی کرنے آرہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حدیقہ کیانی کا ترک گلوکاروں کے ساتھ کشمیری شہدا کو خراج عقیدت

ادکارہ کی پوسٹ پر مداحوں نے خوشی اور حیرت کا اظہار کیا جبکہ گلوکارہ آئمہ بیگ نے کمنٹ کیا کہ وہ اس حوالے سے کافی پُرجوش ہیں۔

تاہم اب تک حدیقہ کیانی کی جانب سے اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے سے متعلق کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

خیال رہے کہ حدیقہ کیانی کے ڈیبیو سے متعلق فریال محمود نے جس ڈرامے کا ذکر کیا ہے اس میں اداکاری کا اعلان گزشتہ ہفتے اداکارہ اقرا عزیز نے بھی کیا تھا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اقرا عزیز نے گزشتہ ہفتے انسٹاگرام پر رقیب سے کی اسکرپٹ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اس ڈرامے میں اداکاری کا اعلان کیا تھا۔

اسکرپٹ کی تصویر کے مطابق اس ڈرامے کی کہانی بی گل نے لکھی ہے جبکہ ہدایات کاشف نثار دیں گے۔

تاہم یہ ڈراما کب سے نشر ہوگا اور حدیقہ کیانی اور اقرا عزیز کن کرداروں میں دکھائی دیں گے اس حوالے سے ابھی کچھ نہیں بتایا گیا۔

واضح رہے کہ حدیقہ کیانی سے قبل گزشتہ ماہ اگست میں فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائے) نے بھی اداکاری کا اعلان کیا تھا۔

حسن شہریار نے ڈرامے کی اسکرپٹ کے ساتھ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ' پہلی سی محبت، میں ٹی وی پر اپنے ایکٹنگ ڈیبیو کے اعلان کے لیے پُرجوش ہوں'۔

وہ ڈراما 'پہلی سی محبت' میں اداکارہ مایا علی کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024