• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

صومالیہ: خودکش حملے میں 5 فوجی ہلاک، ایک امریکی فوجی زخمی

شائع September 8, 2020
الشباب نے حملے میں 16 فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا— فائل فوٹو: رائٹرز
الشباب نے حملے میں 16 فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا— فائل فوٹو: رائٹرز

صومالیہ میں الشباب کے خودکش حملے میں کم از کم 5 فوجی ہلاک اور ایک امریکی فوجی زخمی ہو گیا۔

ساحلی شہر کسمایو سے 60 کلومیٹر دور واقع گاؤں جنے عبداللہ میں خودکش بمبار نے دھماکا خیز مواد سے بھری ہوئی گاڑی کو فوجی اڈے کے داخلی دروازے کے قریب لا کر دھماکے سے اڑا دیا۔

مزید پڑھیں: صومالیہ کے آرمی چیف خودکش حملے میں بال بال بچ گئے

مقامی سیکیورٹی عہدیدار محمد عبداللہ نے خبر رساں ایجنسی 'اے ایف پی' کو بتایا کہ گاڑی کو دیکھتے ہی اس پر فائرنگ کی گئی لیکن اسے روکنے میں ناکام رہے۔

ادھر الشباب نے حملے کی ذمے داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ حملے میں 16 صومالی اور 4 امریکی فوجی مارے گئے البتہ شدت پسند اکثر حقیقت کے برعکس ہلاکتوں کے بلند و بانگ دعوے کرتے رہے ہیں۔

صومالیہ 2008 سے مستقل تنازعات کا شکار ہے جبکہ عالمی سطح پر حمایت یافتہ صومالیہ کی حکومت 2008 سے الشباب کے دہشت گردوں کا مقابلہ کر رہی ہے۔

گزشتہ ماہ اگست میں دارالحکومت موغادیشو کے ایک ہوٹل میں الشباب کے دھماکے اور فائرنگ سے کم از کم 10 شہری اور ایک پولیس افسر ہلاک ہو گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: صومالیہ: موغادیشو میں ہوٹل پر حملہ، 9 افراد ہلاک

اسی ماہ موغادیشو کی سینٹرل جیل میں قید میں رکھے گئے الشباب کے 4 شدت پسند کسی طرح اسلحے کے ذخیرے تک رسائی میں کامیاب رہے اور سیکیورٹی اہلکاروں سے شدید جھڑپ کے بعد چاروں مارے گئے تھے۔

اگست میں ہی موغادیشو میں صومالیہ کی نیشنل آرمی کے فوجی اڈے میں خودکش کار بم دھماکے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024