• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ارجن کپور کے بعد ملائیکا اروڑا بھی کورونا کا شکار

شائع September 7, 2020
ملائیکا اور ارجن کے درمیان گزشتہ کچھ عرصے سے تعلقات ہیں—فائل فوٹو: ان ڈاٹ کام
ملائیکا اور ارجن کے درمیان گزشتہ کچھ عرصے سے تعلقات ہیں—فائل فوٹو: ان ڈاٹ کام

بولی وڈ اداکار 35 سالہ ارجن کپور میں کورونا کی تشخیص کے ایک دن بعد ان کی گرل فرینڈ 46 سالہ اداکارہ ملائیکا اروڑا میں بھی کورونا کی تشخیص ہوگئی۔

پہلے ہی خیال کیا جا رہا تھا کہ ارجن کپور سے ملنے والے افراد یا ان کے اہل خانہ میں بھی کورونا کی تشخیص ہوسکتی ہے۔

یہ واضح نہیں ہے کہ آخری ایک ہفتے کے دوران ارجن کپور کن اہل خانہ یا دوسری شوبز شخصیات کے قریب رہے، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور پر ان کے اہل خانہ میں سے بھی کوئی کورونا کا شکار ہوسکتا ہے۔

ارجن کپور اور ملائیکا اروڑا کے درمیان گزشتہ چند سال سے تعلقات ہیں اور دونوں کو انتہائی قریب دیکھا جاتا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بولی وڈ اداکار ارجن کپور بھی کورونا کا شکار

گزشتہ برس تک خبریں تھیں کہ دونوں 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے مگر کورونا کی وبا کے باعث ان کی شادی نہ ہوسکی۔

ارجن کپور نے 6 ستمبر کو کورونا کی تصدیق کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام
ارجن کپور نے 6 ستمبر کو کورونا کی تصدیق کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام

یہ واضح نہیں ہے کہ پہلے ارجن کپور کورونا کا شکار ہوئے تھے یا ملائیکا اروڑا، تاہم پہلے ارجن کپور نے 6 ستمبر کو اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے خود میں کورونا کی تشخیص کی تصدیق کی تھی۔

ٹائمز آف انڈیا نے اپنی رپورٹ میں ملائیکا اروڑا کی بہن ارپیتا اروڑا کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اداکارہ میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: ملائیکا اروڑا کا خود سے 11 سال چھوٹے ارجن کپور سے تعلق کا اعلان

رپورٹ میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ کورونا کی تشخیص کے بعد ملائیکا اروڑا گھر میں ہی ہیں یا انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے؟

ملائیکا اروڑا سے قبل ارجن کپور نے تصدیق کی تھی کہ ان میں کورونا کی زیادہ علامات نہیں ہیں اور انہوں نے خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کرلیا ہے۔

ارجن کپور اور ملائیکا اروڑا ایک ایسے وقت میں کورونا میں مبتلا ہوئے ہیں جب کہ بھارت کورونا کے کیسز کے حوالے سے امریکا کے بعد دوسرا بڑا ملک بن گیا۔

بھارت میں 6 ستمبر کو ریکارڈ 90 ہزار نئے کیسز سامنے آنے کے بعد وہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 41 لاکھ سے زائد ہوگئی تھی، جس کے بعد بھارت نے کیسز کے حوالے سے برازیل کو بھی پیچھے چھوڑ دیا تھا۔

بھارت میں جہاں 41 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، وہیں وہاں پر 70 ہزار سے زائد ہلاکتیں ریکارڈ کی جا چکی ہیں اور وہاں پر گزشتہ ایک ہفتے سے یومیہ 60 سے 80 ہزار نئے کیسز سامنے آ رہے ہیں۔

ارجن کپور اور ملائیکا اروڑا سے قبل بھی متعدد بولی وڈ شخصیات کورونا میں مبتلا ہوچکی تھیں، تاہم تمام ہی شخصیات ایک سے ڈیڑھ ماہ کے دوران صحت یاب ہوچکی تھیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024