• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

بیروت کیلئے لبنانی ڈیزائنر کا نیا اقدام

شائع September 1, 2020
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

مشرق وسطیٰ کے ملک لبنان کے دارالحکومت بیروت میں 4 اگست کو ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 200 سے زائد افراد ہلاک جبکہ ہزاروں زخمی ہوئے تھے۔

4 اگست کو جب بیروت کے ہزاروں شہری اپنے معمولات زندگی میں مصروف تھے کہ شہر دھماکے سے لرز اٹھا تھا۔

دھماکا بیروت کی بندرگاہ میں ہوا تھا جس سے اس کے قریبی علاقوں کو بھی شدید نقصان پہنچا تھا، درجنوں عمارتیں منہدم ہوگئی تھیں، درجنوں گاڑیاں اور دیگر تنصیبات بھی شدید متاثر ہوئی تھیں جبکہ سیکڑوں افراد بے گھر ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں: بیروت دھماکا:'وہ لڑکی جو سو مردوں جتنی مضبوط تھی،یوں کیسے ہلاک ہوسکتی ہے'

جس کے بعد دنیا بھر کے سیلیبریٹیز اور کاروباری افراد نے لبنان کے ساتھ تعاون کرنے کا عزم کیا تھا، اب حال ہی میں لبنانی ڈیزائنر رامی کڈی نے بھی بیروت کے لیے فنڈنگ کے لیے نیا اقدام اٹھایا ہے۔

عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں پیدا ہونے اور لبنان میں بڑے ہونے والے رامی کڈی نے اعلان کیا کہ وہ ہولناک دھماکے سے متاثر ہونے والے خاندانوں سے تعاون کے لیے ٹی شرٹس کا محدود ایڈیشن جاری کررہے ہیں جن کی کڑھائی پر خواتین کو بااختیار بنانے کے پیغامات درج ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

 ان ڈیزائن سے حاصل ہونے والی تمام رقم جس کی ریٹیل پرائس 66 ڈالر ہے، اس سانحہ سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے چلنے والی ایک تنظیم فیملی ایڈ لبنان کو دی جائے گی۔

علاوہ ازیں 14 اگست کو انہوں نے اعلان کیا تھا کہ موسم خزاں 2020 کے کلیکشن میں سے ایک سے ہونے والی آمدن لبنانی تنظیم بیب ڈبلیو شیبک کو دی جائے گی جو دھماکے سے متاثرہ خاندانوں کو گھروں کی تعمیر نو میں مدد فراہم کررہی ہے۔

رامی کڈی جو غیر روایتی ڈیزائنر کے طور پر جانے جاتے ہیں ان شخصیات میں شامل تھے جن کے اسٹوڈیوز دھماکے میں تباہ ہوگئے تھے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

ان کے علاوہ دیگر ڈیزائنرز میں ظہیر مراد، ایلی صاب، ربیح کیروز، آندریا وازن، ازی اور اوستا، نکولس جبران اور دیگر شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لبنان کے دارالحکومت میں زور دار دھماکا، 25 افراد ہلاک

19 اگست کو ظہیر مراد نے اسی طرح کا اقدام شروع کیا تھا جس کا مقصد سیاسی اور مذہبی طور پر آزاد لبنانی غیر سرکاری تنظیم آفریجوئی کے لیے فنڈز اکٹھا کرنا تھا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

مراد نے ٹی شرٹس کے ذریعے پلیٹ ٖفارم پر ڈیزائنرز کی نمائندگی کرتے ہوئے ان پر 'رائز فرام دی ایشز' ڈیزائن کیا تھا۔

ٹی شرٹ سے حاصل ہونے والا تمام منافع، جن کی ریٹیل قیمت 25.99 ڈالر ہے، امدادی سرگرمیوں میں خرچ ہوگا۔

اس کے ساتھ ہی بہت سی مشہور شخصیات بشمول شکیرا، جینیفر لوپیز ، کورٹنی کارڈیشین وغیرہ نے لبنان کی حمایت ظاہر کرنے کے لیے ڈیزائنر کی ٹی شرٹ خریدی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024