• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am

آئسولیشن میں گزرے 21 دن بہت زیادہ چیلنجنگ تھے، جینیلیا ڈی سوزا

شائع August 31, 2020
اداکارہ میں 3 ہفتے قبل کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی — فائل فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ میں 3 ہفتے قبل کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی — فائل فوٹو: انسٹاگرام

بولی وڈ اداکارہ جینیلیا ڈی سوزا نے عالمی وبا کا باعث بننے والے کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے کا اعلان کردیا اور ساتھ ہی آئسولیشن میں گزارے گئے دنوں کو چیلنجنگ قرار دے دیا۔

اداکارہ میں 3 ہفتے قبل کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی تاہم ان میں بیماری کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی تھی اور وہ 21 روز تک آئسولیشن میں رہیں۔

جینیلیا ڈی سوزا نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں اور فالوورز کے ساتھ یہ خبر شیئر کی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

انہوں نے لکھا کہ 2 ہفتے قبل میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، گزشتہ 21 روز سے مجھ میں اس بیماری کی علامت ظاہر نہیں ہوئی اور آج (31 اگست کو) میرا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

مزید پڑھیں: بالی وڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن کورونا سے صحتیاب

انہوں نے کہا کہ میں خود کو عطا کردہ نعمتوں کو گنوں تو اس مرض کے ساتھ میری جنگ کافی آسان رہی لیکن اس کے ساتھ ہی میں یہ اعتراف لازمی کرتی ہوں کہ آئسولیشن میں گزارے گئے 21 دن میرے لیے بہت زیادہ چیلنجنگ رہے۔

بولی وڈ اداکارہ نے کورونا وائرس سے متعلق اپنے تجربے کی مزید وضاحت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ فیس ٹائم پر اور ڈیجیٹلی وقت گزارنے کی کوئی مقدار تنہائی کی برائی کو ختم نہیں کرسکتی۔

جینیلیا ڈی سوزا نے کہا کہ میں اپنے اہل خانہ اور پیاروں کے درمیان واپس آنے پر خوش ہوں، اپنے آپ کو محبتوں سے گھیرلینا ہی سچی طاقت ہے اور سب کو اس کی ضرورت ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے ہدایت کی کہ جلد ٹیسٹ کروانا، صحت مند کھانا، فٹ رہنا ہی اس مونسٹر (بلا) سے لڑنے کا واحد راستہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن میں کووڈ 19 کی تشخیص، ہسپتال منتقل

خیال رہے کہ بولی وڈ کے متعدد اداکار کورونا کا شکار ہوئے تھے جو کئی دن تک ہسپتال میں رہنے کے بعد صحت مند ہوئے۔

کورونا وائرس سے متاثر ہونے والی بولی وڈ شخصیات میں امیتابھ بچن، ابھیشیک بچن، ایشوریا رائے اور کرن کمار سمیت دیگر شامل ہیں جو کم از کم 10 دن تک ہسپتال میں رہنے کے بعد صحت یاب ہوئے۔

واضح رہے کہ بھارت کورونا کیسز کے حوالے سے امریکا اور برازیل کے بعد تیسرا بڑا متاثر ملک ہے اور وہاں 31 اگست کی شام تک متاثرہ افراد کی تعداد 36 لاکھ 21 ہزار سے زائد ہوچکی جبکہ وہاں اموات کی تعداد بھی 84 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024