• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

انگلش کھلاڑیوں کو تجربات منتقل کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں، اظہر محمود

شائع August 30, 2020 اپ ڈیٹ August 31, 2020
اظہر محمود اس وقت انگلش ٹیم کے باؤلنگ کنسلٹنٹ ہیں— فوٹو: اے ایف پی
اظہر محمود اس وقت انگلش ٹیم کے باؤلنگ کنسلٹنٹ ہیں— فوٹو: اے ایف پی

قومی ٹیم کے سابق باؤلنگ کوچ اظہر محمود نے کہا کہ انہیں حالیہ ٹی20 سیریز میں انگلینڈ کی کوچنگ میں کوئی مسئلہ نہیں اور وہ اپنی قومیت سے قطع نظر اپنا تجربہ انگلش کھلاڑیوں کو منتقل کرنے میں خوشی محسوس کریں گے۔

45 سالہ اظہر محمود نے 164 انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی اور مکی آرتھر کے دور میں وہ باؤلنگ کوچ کے عہدے پر فائض تھے البتہ ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی کے بعد ٹیم مینجمنٹ کی رخصتی کے ساتھ ان کی بھی چھٹی ہو گئی تھی۔

مزید پڑھیں: آئی پی ایل بھی کورونا سے متاثر، کھلاڑیوں سمیت 13 افراد میں وائرس کی تصدیق

اب انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹی20 میچوں کی سیریز کے لیے باؤلنگ کنسلٹنٹ کی حیثیت سے اظہر محمود کی خدمات حاصل کی ہیں۔

اظہر محمود نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ نے مجھے بہت کچھ دیا ہے، میں اب اپنا تجربہ منتقل کرنا چاہتا ہوں اور اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کھلاڑی انگلینڈ کا ہے یا پاکستان کا۔

پاکستان کے خلاف سیریز میں انگلینڈ کی کوچنگ پر اظہر محمود کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے لیکن اظہر محمود کا کہنا تھا کہ وہ ایک پیشہ ورانہ باؤلر ہیں، انہوں نے دنیا کی مختلف ٹیموں کی لیگ میں نمائندگی کی ہے اور اپنا کردار جانتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم کا ٹی20 ٹورنامنٹ کیلئے سمرسیٹ سے معاہدہ

انگلینڈ کی موجودہ ٹیم نوجوان فاسٹ باؤلرز پر مشتمل ہے اور گزشتہ دنوں اپنے ایک انٹرویو میں اظہر محمود نے کہا تھا کہ نوجوان فاسٹ باؤلرز کے ساتھ کام کرنے کی صلاحیت کی وجہ سے انگلینڈ نے ان کی خدمات حاصل کیں۔

انگلینڈ کے ہیڈ کوچ کرس سلور وُڈ نے اس ٹی20 سیریز کے لیے باگ ڈور اپنے معاون گراہم تھارپ کو سونپ دی ہے جو سرے میں اظہر محمود کے ساتھ کھیل چکے ہیں جبکہ جس وقت انگلینڈ کے کپتان آئن مورگن نے کراچی کنگز کی نمائندگی کی تھی تو اس وقت اظہر محمود فرنچائز کے اسسٹنٹ کوچ تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ کھلاڑیوں کے ساتھ کام کرنے کی میری صلاحیت سے واقف ہیں، مورگن نے مجھے کہا کہ ہم آپ کے ہنر سے آگاہ ہیں، یہ بہتر لوگ ہیں اور یہ میرے لیے بہترین موقع ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ وہاب ریاض، محمد عامر اور اب شاہین شاہ آفریدی، یہ تمام کھلاڑی مجھ سے سیکھے ہوئے ہیں اور میری اسی صلاحیت کو دیکھتے ہوئے انگلینڈ نے میری خدمات حاصل کی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024