• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

8 کروڑ روپے میں فروخت ہونے والی دنیا کی 'مہنگی ترین بھیڑ'

شائع August 29, 2020 اپ ڈیٹ August 30, 2020
اس سے قبل کسی بھی بھیڑ کو اتنی زیادہ قیمت میں نہیں خریدا گیا تھا— فوٹو: گلوبل نیوز
اس سے قبل کسی بھی بھیڑ کو اتنی زیادہ قیمت میں نہیں خریدا گیا تھا— فوٹو: گلوبل نیوز

برطانیہ میں مخصوص نسل کی سنہری رنگ کی بھیڑ نے 8 کروڑ میں فروخت ہونے کے بعد تمام ریکارڈز توڑ دیے اور دنیا کی مہنگی ترین بھیڑ بن گئی۔

دی گارجین کی رپورٹ کے مطابق گلاسگو میں جب 'ڈبل ڈائمنڈ' نامی بھیڑ کی نیلامی شروع ہوئی تو بولی لگنے کے چند منٹس میں ہی ایک شخص نے 3 لاکھ 67 ہزار 500 پاؤنڈ کی ریکارڈ رقم میں یہ بھیڑ خرید لی جس کی قیمت 8 کروڑ 20 لاکھ پاکستانی روپے بنتی ہے۔

سنہری رنگ کی یہ بھیڑ جیف ایکن نامی شہری نے خریدی ہے اور کئی ہفتوں سے ان کی نظر اس بھیڑ پر تھی۔

انہوں نے ڈبل ڈائمنڈ کی سب سے زیادہ قیمت ادا کرکے نیا ریکارڈ قائم کیا ہے کیونکہ اس سے قبل کسی بھی بھیڑ کو اتنی زیادہ قیمت میں نہیں خریدا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: سونے اور ہیرے سے بنا دنیا کا مہنگا ترین فیس ماسک

جیف ایکن نے کہا کہ گھوڑوں کی ریسنگ یا مویشیوں کے کاروبار یا دیگر کسی اور کی طرح یہ بھی ایک کاروبار ہے۔

خیال رہے کہ ڈبل ڈائمنڈ نامی بھیڑ کا تعلق بھیڑوں کی مخصوص نسل ’ٹیکسل‘ سے ہے جو نیدرلینڈز کے قریب ٹیکسل نامی جزیرے میں پائی جاتی ہے۔

اس نایاب نسل کی بھیڑ کی مانگ بہت زیادہ ہے اور یہ عام دنوں میں ہزاروں میں فروخت ہوتی ہے۔

تاہم چیف ایکن نے بتایا کہ ڈبل ڈائمنڈ کے سامنے آنے کے بعد اس نسل کی بھیڑ کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ آیا۔

اس بھیڑ کی خریداری کے لیے جیف ایکن نے ایک اور بریڈر کے ساتھ مشترکہ طور پر بولی لگانے پر اتفاق کیا تھا۔

تاہم اس ٹیکسل نسل کی بھیڑ کی نیلامی کا مقابلہ سخت ہوگیا اور بولی لگنے کا عمل شروع ہونے پر 6 ماہ کی بھیڑ کی نیلامی کے لیے مزید حریف بھی سامنے آگئے تھے۔

جیف ایکن نے کہا کہ نیلامی کا یہ عمل پرجوش ہونے کے مقابلے میں زیادہ اعصاب شکن تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی پیٹ شو میں پالتو جانور توجہ کا مرکز

انہوں نے کہا کہ ہم جانتے تھے کہ کچھ خاص ہونے جارہا ہے کیونکہ وہ ایک بہترین جانور تھا جس میں تمام بہترین جینز موجود تھے۔

جیف ایکن نے کہا کہ وہاں تقریباً 7 یا 8 لوگ موجود تھے جو لازمی اس بھیڑ کو خریدنا چاہتے تھے اور جس کی وجہ سے قیمت بڑھتی چلی گئی۔

یہ بھیڑ برطانوی شہر چیشائر سے تعلق رکھنے والے خاندان اور چارلی بوڈین نے فروخت کی۔

اس سے قبل 2009 میں ایک بھیڑ 2 لاکھ 30 ہزار پاؤنڈز میں فروخت ہوئی تھی۔

علاوہ ازیں جیف ایکن ماضی میں اسپورٹس مین بیٹ مین کہلائے جانے والے مینڈھے کے لیے ایک لاکھ 5 ہزار پاؤنڈز ادا کرچکے ہیں۔

ڈبل ڈائمنڈ، جیف ایکن سمیت ان کے 2 شراکت داروں کی بھی ملکیت ہے جو آئرشائر اور نارتھ امبر لینڈ میں فارمز چلاتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024